Muhammad Plant,s

Muhammad Plant,s

Share

واٹس ایپ نمبر فون نمبر
03456381257

22/10/2025

پاک بحریہ کے جہاز یارموک (PNS YARMOOK) نے سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے تحت شمالی بحیرہ عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کامیابی سے انجام دی، جس کے نتیجے میں تقریباً 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں۔

یہ شاندار کامیابی پاک بحریہ کے خطے میں سمندری سلامتی، عالمی امن، اور سمندری راستوں سے غیر قانونی اسمگلنگ کے خاتمے کے عزم کا مظہر ہے۔

کومبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت CTF-150 ایک کثیر القومی فورس ہے جو عالمی سمندری استحکام، دہشت گردی کی روک تھام، اور سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے پر مرکوز ہے۔ پی این ایس یارموک کی یہ کامیاب کارروائی پاک بحریہ کے اس فعال کردار کی عکاس ہے جو وہ بحرِ ہند کے وسیع تر خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے ادا کر رہی ہے۔

کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کے بعد چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس یارموک کے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ قومی سمندری مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مشترکہ تعاون اور مربوط سمندری سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

نیول چیف نے مزید کہا کہ سعودی قیادت میں انجام دیا گیا پی این ایس یارموک کا یہ آپریشن نہ صرف دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین انٹرآپریبلٹی (Interoperability) کو فروغ دے گا بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔

22/10/2025

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے شاہی تنگی کے گھنے جنگل میں کامیاب آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں اور سرنگوں کو مکمل طور پر صاف کر دیا۔ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی جس میں ایک خوارجی مارا گیا جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

آپریشن کے دوران علاقے کی مکمل کلیئرنس کے ساتھ خوارج کے زیرِ استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا ہے، جبکہ باجوڑ اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔

20/10/2025

The historic words of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah that every Pakistani must always remember.
#

19/10/2025

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ
#
🚀 🇵🇰

17/10/2025

پاکستان وہ واحد ریاست ہے جو کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی

اسلام کے نام پر بننے والا یہ ملک آج نہ صرف دنیا بھر کی مسلم ریاستوں کے لیے ڈھال بنا ہوا ہے بلکہ حرمینِ شریفین کی نظریاتی اور علاقائی سرحدوں کی حفاظت میں بھی پیش پیش ہے۔
#

Want your business to be the top-listed Media Company in Pattoki?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Pattoki
55300