Baba Seeds Center
Baba seeds center
we are provide good quality of vegetables Seeds Fruits seeds Flower seeds Pesticide Chemical agricultural Garden tools as well as Plants.
06/03/2024
گھروں کے اندر خوشبو کو مہکائیں اور ٹیوب روز لگائیں
ٹیوب بروز ایک ایسا پودا ہے جس کا ایک پودا لگائیں تو یہ کچھ عرصے بعد اس کے ارد گرد سے کافی پودے نکل اتے ہیں جن کو دوسری جگہوں پر بھی شفٹ کیا جا سکتا ہے یہ دھوپ کا پودا ہے جسے پانی کم چاہیے ہوتا ہے اور اس کی اچھی کھاد گوارا اور ڈی اے پی ہے
ہمارے پاس ہے اس کے بلب دستیاب ہیں آڈر دینے کے لیے رابطہ کریں ڈلیوری پورے پاکستان میں 150 روپے ڈیلیوری.
Large. 50 rs
Medium 40 rs
Small. 29 rs
03459174507
14/02/2024
موضوع : سرسوں کی کھلی اور گرمیوں کی سبزیوں کا فرٹیلائزر شیڈول
( تحریر؛ چوہدری جاوید اقبال ، بحریہ ٹاؤن لاہور )
آپ پودوں کو سرسوں کی کھلی کیسے دیں؟
سرسوں کی کھلی Mustard Seed Cake آپ کے پودوں کی پروٹین ( NPK ) کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور قبل از وقت Bud's کلیوں کو گرنے سے روکتا ہے ۔ اس سے پھلوں اور سبزیوں کی بہتر پیداوار ہوتی ہے ۔ 100 گرام مسٹرڈ کیک کو 5 لیٹر پانی میں رات بھر بھگو دیں۔ بہترین نتائج کے لیئے مہینے میں دو بار ہر پودے میں ڈالیں ۔ پودے کی جڑ تک مٹی ہٹائیں وہاں بھیگی کھل جڑ میں پیسٹ کر دیں پھر کھل والا پانی ڈالیں اور مٹی بیک فل کر دیں ۔
فرٹیلائزر شیڈیول :
سلاد پتہ Lettuce :
پنیری لگانے کے بعد
پودینہ Mint :
ہر چار سے چھ ہفتوں کے بعد اور جب موسم میں اپنے انتہاء پہ ہو
سبز مرچ Green Chilli :
پنری لگانے کے 20 دن بعد پھر فروٹ آنے پہ
شملہ مرچ Capsicums :
1 سے 2 ہفتہ بعد پھر پہلا فروٹ آنے پہ
بینگن Eggplant :
ہفتہ وار ڈالیں جب تک کہ پودے پہ پھول نا لگیں ۔
ٹماٹر Tomatoes :
پہلے پھول آنے کے بعد مہینے میں 4 دفعہ پھر نہیں
پیاز Onion :
بلب بننا شروع ہو اور جب تنا مضبوط ہو جائے
کدو Gourd :
جب شاخیں بننا شروع ہوں اور جب پودا 1 فٹ ہو
ٹینڈے Apple Gourd :
جب پھول لگنا شروع ہوں اور ٹینڈے نظر آئیں تب
کریلا Bitter Gourd : جب پھول لگیں تب
بھنڈی Okra :
جب پھول لگیں تب
تربوز Water Melon :
پھول آنے کے ایک ہفتہ بعد پھر تیسرے ہفتے
کھیرا Cucumber :
پہلا پھول آنے کے ایک ہفتہ بعد پھر تیسرا ہفتہ میں
ککڑی Armenia Cucumbers :
پودے لگاتے وقت کھاد دیں اور پھر ایک بار جب بیلیں پھیلنا شروع کردیں ۔
پالک Spinach :
اس وقت جب 1/3 حصہ گرو کر جائے
بیل والی پالک Mala Bar Spinach :
بڑھتے ہوئے موسم کے دوران تقریباً ہر تین سے چار ہفتوں میں دیں
قلفہ ساگ Purslane Leave :
قلفہ ساگ کو فرٹیلائزرز کی ضرورت پیش نہیں آتی تاہم آپ جب مٹی تیار کریں تو اس وقت مٹی میں کمپوسٹ ایڈ کریں ۔
زوکینی Zucchini :
پہلی مرتبہ جب مٹی تیار کریں اور بیج بوئیں ، دوسری مرتبہ جب آپ کو پھول نظر آئیں ۔
لوبیا Beans :
جب بہت زیادہ پھول نظر آئیں اور پھلیاں لگیں
مکئ : 8 سے 10 فٹ لمبی ہو اور جب پہلا سٹہ نظر آئے ۔
اگر آپ اپنے پودوں کو اس کی متعلقہ فرٹیلائزرز دیں تو اس کی کارکردگی میں شاندار اضافہ ہو گا اور آپ کو گارڈننگ میں بھی مزہ آئے گا ۔ کوشش کیا کریں پودوں کو آرگینک فرٹیلائزر پہ اٹھائیں جس سے پودوں میں برداشت کی قوت پیدا ہو گی ۔ فروٹ کا ذائقہ اور ساخت بھی اچھی بنے گی ۔
کیمیکل فرٹیلائزرز سے بہتر ہے آپ کسی قریبی مال سے ویجیٹبل خرید لائیں ۔ کیوں جب اس فرٹیلائزرز کا اثر ختم ہو گا آپ کو پھر سے اسے بوسٹر ڈوز دینا پڑے گی جو آپ کی پاکٹ پہ بھاری بنے گی ۔ اور اسپرے کا اضافی خرچہ بھی کرنا پڑے گا ۔
دعاؤں میں بسے لوگو ، جہاں رہو خوش رہو !!!
آج کی اچھی بات :
کسی ایسے شخص کے پاس جاتے رہا کریں جس کو آپ پر فخر ہے ۔
Baba Seeds Center
29/01/2024
السلام علیکم!
موسم گرما میں لگنے والی 25 سبزیوں کی فہرست
بیج لگانا تب شروع کریں جب رات کا درجہ حرارت 10 ڈگری سے کچھ اوپر آ جائے۔
ان سبزیوں میں
دھنیا
ٹماٹر
مرچ
شملہ مرچ
کھیرا
تر
خربوزہ
تربوز
لوبیا
آلو
پیاز
پالک
میتھی
سلاد پتہ
گول کدو
لمبے کدو
پیٹھا کدو
بھنڈی
توری
کریلا
بینگن
اروی
ادرک
ٹینڈے
ٹینڈیاں
اجوائن
غرض گرم اور معتدل موسم کی ساری سبزیاں شامل ہیں۔
Gardening Skills
Happy Gardeing coped
Click here to claim your Sponsored Listing.