Help Foundation Tangi.
Help
13/04/2026
ڈاکٹر سعیدالحق (Prosthetist & orthitest) ایک نہایت محنتی، دیانتدار اور فرض شناس ڈاکٹر ہیں جنہوں نے ہر فورم پر اپنی بہترین خدمات پیش کی ہیں۔ ان کی محنت اور لگن کی بدولت بے شمار مریضوں کو فائدہ پہنچا اور علاقے میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی۔
حال ہی میں ان کا تبادلہ ہنگو کر دیا گیا ہے، جس سے ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمر گرہ کے مریض اور عوام شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے مخلص اور قابل ڈاکٹر کا یہاں سے جانا عوام کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
ہم حکومتِ وقت سے نہایت ادب اور احترام کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ ڈاکٹر سعید الحق کو دوبارہ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمر گرہ میں تعینات کیا جائے تاکہ عوام ایک بار پھر ان کی خدمات سے مستفید ہو سکیں۔
امید ہے کہ ہماری اس گزارش پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
شکریہ
27/02/2026
الحمدللہ !!! أج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہیلپ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے غریب اور مستحق بچوں میں عید کی کپڑے تقسیم کئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہیلپ فاؤنڈیشن کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں کپڑوں کے حوالے سے کارکنوں کی راۓ لی گئی تھی اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایک کمیٹی مقرر کی جاۓ جو مسٹحق بچوں کا سروے کرے ۔ اس سلسلے میں سروے کی بنیاد پر بچوں کو أج ان کی دہلیز پر کپڑے حوالہ کیا
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی اس کاوش کو قبولیت کا شرف بخشے اور جن مخیر حضرات نے اس نیک کام میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے اللہ ان کی اس قربانی کو قبول فرماۓ اور ان کی نجات کا زریعہ بناۓ
اس پوسٹ کی وساطت سے تمام مخیر حضرات کی خدمت میں اپیل کی جاتی ہے کہ غریبوں کی امداد میں ہمارے ساتھ اپناتعون جاری رکھے
شکریہ
أمین ثم أمین
ستقبل میں بھی اپنی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رکھیں۔
21/02/2026
الحمدللہ !!! أج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہیلپ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے غریب اور مستحق خاندانوں میں رمضان پیکجز تقسیم کئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہیلپ فاؤنڈیشن کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں پیکج کے حوالے سے کارکنوں کی راۓ لی گئی تھی اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایک کمیٹی مقرر کی جاۓ جو مستحق خاندانوں کا سروے کرے اور ہر خاندان کو ان کی ضرورت کے مطابق پیکج دیا جاۓ۔ اس سلسلے میں سروے کی بنیاد پر مختلف خاندانوں کو أج ان کی دہلیز پر مختلف پیکجز حوالے کئے گئے جن میں آٹا، چاول، چینی ،گھی اور دیگر گھریلوں اشیاء خوردو نوش شامل تھیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی اس کاوش کو قبولیت کا شرف بخشے اور جن مخیر حضرات نے اس نیک کام میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے اللہ ان کی اس قربانی کو قبول فرماۓ اور ان کی نجات کا ذریعہ بناۓ۔
أمین ثم أمین
اس پوسٹ کی وساطت سے تمام مخیر حضرات کی خدمت میں اپیل کی جاتی ہے کہ غریبوں کی امداد میں ہمارے ساتھ مستقبل میں بھی اپنی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رکھیں۔
اعلان جنازہ
قاری رحمت گل اور رحمت اللہ کا بھائی حبیب گل بقضائی الہی وفات پا گئے ہے جس کا نمازی جنازہ آج بروز جمعہ بتاریخ 14/11/2025 کو 2:30 بجے تنگی ہادی کندہ میں ادا کی جائے گے ۔
جنازہ میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کرے 🙏
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Peshawar
918