Pir Mahal News
پیرمحل سمیت پاکستان بھر کی تازہ ترین خبروں اور تجزیوں سے باخبر رہنے کیلئے پیرمحل نیوز سے منسلک رہیں۔
آر پی او سہیل اختر سکھیرہ کی جانب سے گلی محلے چوک چوراہوں سے منجا سسٹم ختم کرنے اعلان۔۔۔
چوکوں میں منجے اور کرسیاں لگا کر آدھی آدھی رات تک بیٹھنے اور خواتین کو حراساں کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم۔۔۔
پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام تحصیل پیرمحل میں انتظامیہ اور ستھرا پنجاب ایجنسی کی ٹیمیں 72 گھنٹے بلاتعطل عیدالاضحیٰ کے دوران شہری و دیہی حلقوں کو صاف ستھرا ماحول اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے مکمل طور پر متحرک رہیں جس نے آگ برساتی تپتی دھوپ دیکھی نہ رات کی تاریکی ، اپنی بھوک پیاس کو پس پشت ڈال کر تحصیل کو الائشوں ، گندگی اور ماحول دشمن کوڑے کو ٹھکانے لگانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔ صفائی آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسران، اہلکاروں، “ستھرا پنجاب” ورکرز، لوکل گورنمنٹ، ریونیو اور میونسپل سٹاف نے ذمہ داری اور محنت کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ ٹیم پیرمحل نیوز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر " تہہ دل مشکور اور سرخ سلام " پیش کرتی ہے ۔واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کیلئے ضلع بھر میں مجموعی طور پر 3580 ورکرز و سٹاف ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے جبکہ 1158 مشینری یونٹس آپریشن میں حصہ لیتے رہے۔ آپریشن میں ڈمپرز، لوڈر رکشے، ٹریکٹر ٹرالیاں، واٹر باؤزرز، منی ٹرکس، ایکسکیویٹرز اور ویسٹ کلیکشن گاڑیاں استعمال کی گئیں۔
29/05/2026
28/05/2026
ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ مغرب شمال سمت میں دو سیارے آسمان پہ نمودار ہیں ۔ زُہرہ اورمشتری ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.