Dar-ul-Shefa
Dar ul shefa is a privately owned herbal company. We sales a range of compound herbal that managing
01/04/2023
انجیر
انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے یہ کمزور اور دبلے پتلے افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں یہ جسم کو فربہ اور سڈول بناتی ہے چہرے کو سرخ اور سفید رنگ عطا کرتی ہے
انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے
انجیر کو بنگالی میں آنجیر عربی میں تین انگلش میںfig گجراتی میں انجیر اور پنجابی میں ہنجیربولتے ہیں قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے انجیر زیتون اور طور سینا کی قسم فرمائی ہے
عام پھلوں میں بہت نازک پھل ہے پکنے کے بعد خود بخود گر جاتا ہے اور دوسرے دن تک محفوظ رکھنا بھی ممکن نہیں فریج میں رکھنے سے یہ شام تک پھٹ جاتا ہے اس کو خشک کرنے کے دوران جراثیم سے پاک کرنے کے لیے گندھک کی دھونی دی جاتی ہے آخر میں نمک کے پانی میں ڈبوتے ہیں تاکہ سوکھنے کے بعد نرم اور ملائم رہے
انجیر کے اندر پروٹین معدنی اجزائ شکر کیلشیم فاسفورس ہوتے ہیں دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتا ہے وٹامن بی اور ڈی بھی کم مقدار میں ہوتے ہیں ان اجزاء کے پیشِ نظر انجیر ایک مفید غذائی حیثیت رکھتی ہے اس لیے عام کمزوری اور بخار میں اس کا استعمال اچھے نتائج کا حامل ہوتا ہے
انجیر کھانے میں خوش ذائقہ ہے اس لیے ہر عمر کے لوگ اسے پسند کرتے ہیں عرب ممالک میں خاص طور پر اس کو پسند کیا جاتا ہے ہمارے ہاں اسے ڈوری میں ہار کی شکل میں پرو کر مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے
اس کو بطور میوہ بھی کھایا جاتا ہے اور بطور دوا استعمال بھی کیا جاتا ہے
یہ جسم کو فربہ اور موٹا کرتی ہے اور جلد کو نکھارتی ہے
قبض کو ختم کرتی ہے
دمہ میں بلغم کے اخراج کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے
جگر اور تلی کے سدوں کو کھولتی ہے ورم تلی کو ختم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے
اگر اس کو مغز اخروٹ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو قوت باہ کے لئے مفید ہے
انجیر کی بہترین قسم سفید ہے یہ گردہ مثانہ سے پتھری کو تحلیل کر کے نکال دیتی ہے
زہر کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتی ہے
حلق کی سوزش سینے کا بوجھ اور پھیپھڑوں کی سوجن میں مفید ہے
جگر اور تلی کو صاف کرتی ہے بلغم کو پتلا کر کے نکالتی ہے
جسم کو بہترین غذا فراہم کرتی ہے
انجیر کو مغز بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر کریں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتی ہے
اگر بخار کی حالت میں منہ بار بار خشک ہو تو اس کا گودا منہ میں رکھنے سے سکون ملتا ہے
پستانوں کی سوزش میں اس کا استعمال مفید ہے
گردہ اور مثانہ کی سوزش کے لیے بھی مفید ہے
اس کو نہار منہ کھانا کھانے سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں
آنتوں کو متحرک کرتی ہے
پیٹ سے ریاح کو خارج کرتی ہے
بادام کے ساتھ کھانے سے پیٹ کی اکثر تکلیف کا خاتمہ ہو جاتا ہے
انجیر کو دودھ میں پکا کر پھوڑے پر باندھنے سے جلدی پھٹ جاتے ہیں
انجیر پانی میں بھگو کر چند گھنٹے بعد پھول جانے پر دن میں دو بار کھانے سے دائمی قبض دور ہو جاتی ہے
خشک انجیر کو رات کو پانی میں بھگو دیا جائے تو وہ تازہ انجیر کی طرح پھول جاتی ہے اسے کھانے سے گلہ بیٹھ جانا یا بند ہو جانے کی شکایت دور ہو جاتی ہے
سردی کے موسم میں بچوں کو خشک انجیر دی جائے تو ان کی نشوونما کے لیے بے حد مفید ہے
انجیر زود ہضم اور دانتوں کے لیے بہترین ہے
کم وزن والے افراد اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے انجیر بہترین تحفہ ہے انجیر کے باقاعدہ استعمال سے جسم فربہ اور رنگت نکھر جاتی ہے کھانے کے بعد چند دانے کھانے سے غذائیت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ قبض کا خاتمہ ہو جاتا ہے
کمر میں درد ہو تو انجیر کے تین چار دانے روزانہ کھانے سے درد سے نجات مل جاتی ہے
جن لوگوں کو ضعف دماغ (دماغی کمزوری)کی شکایت ہو وہ اس طرح ناشتہ کریں کہ پہلے تین چار دانے انجیر کھائیں پھر سات بادام ایک اخروٹ کا مغز ایک چھوٹی الائچی کے دانے پیس کر پانی میں چینی مکس کر کے پئیں
کھانسی دمہ میں مفید ہے
کھانا کھانے کے بعد دو تین انجیر کھانے سے تلی کے ورم کو آرام آ جاتا ہے
تازہ انجیر توڑنے سے جو دودھ نکلتا ہے اس کے دو چار قطرے برص ( سفید داغ) پر ملنے سے داغ دور ہو جاتے ہیں
انجیر پیاس کی شدت کو کم کرتی ہے
بواسیر کی شکایت میں پرانی سے پرانی بواسیر کا خاتمہ ہو جاتا ہے
انجیر نرم اور تازہ لینا چاہیے سوکھی انجیر میں کیڑے نظر آتے ہیں جو کہ بہت خطرناک ہوتے ہیں
جزاک اللہ خیرا کثیرا
دعا میں یاد رکھیں شکریہ
دارالشفاء پیرمحل
31/03/2023
خربوزے کے صحت پر حیرت انگیز کمالات:
خربوزہ گرمی کے موسم کا پھل ہے، اور یہ اپنے اندر مختلف بیمایوں سے نجات دِلانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس میں مختلف قسم کے 95 فیصد کے قریب وٹامنز ہوتے ہیں اور بہت سے منرلز بھی پائے جاتے ہیں۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ خربوزے میں منرلز اور وٹامنز کی بھر پور تعداد کے ساتھ فیٹ نلکل صفر ہوتا ہے، جبکہ اس میں پانی 95.2 گرام پایا جاتا ہے۔
اس کے کھانے سے جہاں گرمی کا احساس کم ہوتا ہے وہیں جسم میں پانی کی کمی دور ہوتی ہے، یہ بلڈ پریشر کو کنڑول میں رکھنا ہے، ساتھ ہی دل کی دھڑکن بھی متوازن رکھتا ہے۔یہ جسم سے تیزابیت پیدا کرنے والے مادوں کو خارج کرتا ہے اور قبض کا بھی بہترین علاج ہے۔
خربوزہ کھانے کے مزید حیر ت انگیز فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
ہیٹ ویو سے بچاؤ۔
خربوزے کا استعمال انسانی جسم کو غذائیت اور پانی کی مقدار فراہم کر کے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاتا ہے اور انسان شدید گرمی میں بھی خود کو توانا اور تروتازہ محسوس کرتا ہے ۔
امراض قلب سے بچاؤ۔
خربوزے میں شامل ایک خاص جز ’اڈینوسین‘ خون کے خلیوں کو جمنے نہیں دیتا اور خون کی روانی متوازن رکھتا ہے۔خربوزہ جسم میں خون کی گردش کو معمول پر رکھنے اور ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے۔
چہرے کی تازگی بڑھاتا ہے
گرمیوں میں لو اور تپش کی شدت کے باعث انسان مرجھا کر رہ جاتا ہے، ایسے میں چہرے پر تازگی برقرار رکھنے کے لیے خربوزے کا استعمال نہایت مفید ہے۔خربوزے میں موجود پانی کی وجہ سے جلد میں قدرتی چمک آتی ہے۔اس میں شامل پروٹینز جلدکو نہ صرف خوبصورت وملائم بناتے ہیں بلکہ جلدی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں،خربوزے کے چھلکوں سے چہرے کا براہ راست مساج بھی کیا جا سکتا ہے، اس کا گودا چہرے پر لگانے سے رنگ نکھر آتا ہے۔
اینٹی کینسر۔
خربوزے میں شامل ’کروٹینائڈ ‘ نامی پروٹین کینسر سے بچاؤ کی قدرتی دوا سمجھا جاتا ہے، یہ پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات کو بھی بہت حد تک کم کردیتا ہے، خربوزہ کینسر کے ان جراثیم کا بھی خاتمہ کرتا ہے جو ادھیڑ عمری میں انسانی جسم پر حملہ آور ہو سکتے ہیں۔
سینے کی جلن اور تیز ابیت میں مفید۔
گرمیوں میں اکثر افراد کو تیزابیت کی شکایت رہتی ہے، 90 فیصد پانی پرمشتمل یہ پھل سینے کی جلن ختم کرنے اور تیزابیت سے بچانے میں بھی مفید ہے، اس کے استعمال سے غذا جَلد ہضم ہوتی ہے اور نظام ہا ضمہ کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔
دارالشفاء پیرمحل
06/02/2023
گڑ کے فوائد۔
گُڑ نظام انہظام کو توانا کرتا ہے
گُڑ قبض کی بیماری میں انتہائی مُفید ہے کیونکہ یہ خوراک کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ ہمارے معدے میں کھانا ہضم کرنے والے ائنزائمز کو بیدار کرتا ہے اور ہمیں بدہضمی سے بچاتا ہے اسی لیے طب یونان اور طب ایوردیک کے ماننے والے بد ہضمی اور قبض کی صُورت میں کھانے کے بعد آپ کو تھوڑا سا گُڑ کھانے کا مشورہ دیں گے۔
یہ جگر کی صفائی کرتا ہے
گُڑ ہمارے جگر میں سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اس میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹس اور منرلز خاص طور پر زنک اور سیلینیم ہمارے اعضا کو مُتاثر کرنے والے فری ریڈیکلز کو کنٹرول کرتے ہیں اور ہمیں کینسر جیسے امراض سے بچانے کے علاوہ ہمارے جسم میں انفیکشنز کو کنٹرول کرتے ہیں اور ہماری قوت مدافعت کو طاقتور بناتے ہیں۔
نظام تنفس کو بہتر بناتا ہے اور بلغم ختم کرتا ہے
گُڑ سانس کی بیماریوں میں انتہائی مُفید چیز ہے خاص طور پر آلودگی والی فضامیں سانس لینے سے جب آلودگی نظام تنفس کو متاثر کرتی ہے تو ایسی صورت میں تھوڑا سا گُڑ کھا لینے سے سانس کی نالیوں کی صفائی ہو جاتی ہے اور اگر سانس کی نالی میں ریشہ بلغم وغیرہ موجود ہو تو گُڑ اُس کی بھی صفائی کر دیتا ہے۔
خواتین کی ماہواری کی درد کو ختم کرتا ہے
خواتین اگر تھوڑا سا گُڑ روزانہ کھائیں تو یہ جہاں اُن کے مُوڈ کو بہتر بناتا ہے وہاں ماہواری سے پہلے ہونے والی تکلیف کو ختم کرنے کا باعث بھی بنتا ہے یہ ماہواری کے دوران پڑنے والے کریمپس کو ختم کرتا ہے اور اُنہیں پیٹ کی درد سے نجات دلانے کا باعث بنتا ہے۔
نزلہ زکام اور کھانسی میں آرام دیتا ہے
گُڑ جسم میں حرارت پیدا کرتا ہے اسی لیے عام طور پر لوگ اسے سردیوں میں اپنی خوراک کا حصہ لازمی بناتے ہیں، یہ نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں میں راحت کا باعث بنتا ہے اور ان بیماریوں کی صُورت میں آپ اسے گرم پانی میں یا چائے میں بطور شوگر ڈالکر پی لیں تو تکلیف سے فوری راحت ملتی ہے۔
خُون کی صفائی کرتا ہے
گُڑ کے بہت سے فائدوں میں ایک زبردست فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ خُون کی صفائی کرنے میں انتہائی مُفید غذا ہے، گُڑ کی مناسب مقدار خون سے فاضل مادوں کو صاف کر دیتی ہے اور صاف خون کا مطلب ہے صحت مند جسم۔
خُون کی کمی کو پُورا کرتا ہے
گُڑ زنک اور فولیٹ جیسے کیمیا سے بھر پُور غذا ہے اور یہ دونوں کیمیا خُون کی پیداوار بڑھانے کا باعث بنتے ہیں اور جسم میں خُون کی کمی کو پُورا کرتے ہیں۔
آنتوں کے لیے انتہائی مُفید ہے
گُڑ آنتوں کو طاقت بخشتا ہے کیونکہ اس کے اندر مگنیشیم کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے ہر 10 گرام گُڑ میں آپکو 16 ملی گرام میگنیشیم ملتی ہے جو کے جسم کی روزانہ کی مطلوبہ مگنیشیم کی مقدار کا 4 فیصد ہوتی ہے۔
معدے کی گرمی دُور کرتا ہے
گُڑ جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے اور معدے کو ٹھنڈا کرنے کا باعث بنتا ہے خاص طور پر ایسی غذا جسے معدے کو ہضم کرنے میں وقت لگتا ہے معدے میں گرمی کا باعث بنتی ہے ایسی صُورت میں اگر ٹھوڑا سا گُڑ کھا لیا جائے تو یہ معدے کی حدت کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے، گرمیوں میں گُڑ کا شربت پینے سے گُرمی کی شدت محسوس ہونا کم ہو جاتی ہے۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے
گُڑ میں شامل پوٹاشیم اور سوڈیم ہمارے جسم میں تیزابیت کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہمارے جسم کا بلڈ پریشر نارمل کرتے ہیں۔
جوڑوں کے درد میں مُفید ہے
اگر آپ جوڑوں کے درد میں مُبتلا ہیں تو گُڑ آپ کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے آپ اسے جوڑوں کی درد کی صُورت میں ادرک کے ساتھ استعمال کریں یا گرم دُودھ میں پینا شروع کریں یہ آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بنائے گا اور جوڑوں کی درد میں راحت کا باعث بنے گا۔
گُڑ بہترین انرجی بُوسٹر ہے
فوری توانائی حاصل کرنے کے لیے اور ورزش سے پہلے گُڑ کا شربت آپ کے جسم کو فوری توانائی دیتا ہے اور آپ کے ورک آوٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، گُڑ میں شامل کمپلیکس کاربوہائیڈریٹ آپ کی تھکاؤٹ کو دُور کرتے ہیں اور آپ کو کام کرنے کے لیے دوبارہ توانائی فراہم کرتے ہیں۔
وزن کم کرنے میں مددگار ہے
گُڑ میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار شامل ہوتی ہے اور پوٹاشیم ایک ایسا منرل ہے جو جہاں دل کی بیماریوں میں انتہائی مُفید ہے وہاں یہ آپ کا میٹابولیزم بڑھاتا ہے اور فاضل چربی کو پگھلنے میں مدد دیتا ہے۔
نوٹ: گُڑ انتہائی مُفید ہے مگر اسکا استعمال زیادہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کے اندر ہائی کیلوریز ہوتی ہیں
۔دارالشفاء پیرمحل۔
01/02/2023
تلبینہ (جو کا دلیہ)
تلبینہ کیا ھے؟ تلبینہ جو کا اور جو کے آٹے کا ایک کھیر نما دلیہ ھے جو دودھ، کجھور، اورشھد کو ملا کر بنتا ھے
(ذیابیطس کے مریض کھجور نہ ڈالیں اگر مجدول کھجور میسر ہے تو لے لیں اس میں کارب اور شکر کی مقدارِ کم ہوتی ہے۔ شہد خالص استعمال کریں بازار سے ملنے والا شہد صرف شکر کا پانی ہے اگر خالص شہد نہ ہو تو تلبینہ اس کے بغیر بنائیں )
اس کا ماخذ مختلف احادیث ہیں-
جدید طبی تحقیقات نے تلبینہ کو حیرت انگیز غذا اور وسیع الفوائد دوا کے طور پہ تسلیم کیا ھے تلبینہ ایک مکمل غذا ھے جو پورے بدن اور انسانی اعصابی اور مدافعاتی نظام پہ نہ صرف حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ھے بلکہ اسے مضبوط کرتا ھے اور ایسی صورتحال میں کہ کوئی دوا فائدہ نہ کر رھی ھو تو یہ مریض کو دوبارہ اپنے پاوں پہ کھڑا کرتا ھے
اجزاء
جو کا دلیہ 50 گرام
دودھ تازہ 300 ملی لیٹر
کجھور عمدہ 11 دانے
شھد خالص دو کھانے کے چمچ
زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ
تلبینہ کے تمام اجزاء اپنی مثال آپ ہیں لیکن میں صرف ایک جز جو کے بارے میں یہاں بات کرنا چاھتا ھوں جو تقریبا ساری دنیا میں پایا جانے والا اناج ھے اور ساری دنیا کسی نہ کسی طرح اسے اپنی خوراک کا حصہ بناتی ھےلیکن برصغیر پاک و ھند میں عوام اسے ناقابل خوراک چیز تصور کرتی ھے اناج اور دال کے ابواب میں شاید ھی کوئی جنس جو جتنی طاقت اور حکمت کے لیے ھوئے ھو صرف مثال کے لیے بیان کرتا ھوں کہ جو میں دودھ سے زیادہ کیشیم اور پالک سے زیادہ فولاد پایا جاتا ھے اور باقی متفرق معدنیات بھی جو میں پائے جاتے ہیں جو جو کومقوی اعضائے رئیسہ بناتے ہیں مزاج میں معتدل سرد ھونے کہ وجہ سے مقوی جگر اور جگر کی جملہ کمزوریوں اور بیماریوں کو نا صرف دور کرتا بلکہ اسے نئی زندگی دیتا ھے- مقوی اعصاب ھے غم تشویش اور ڈپریشن کو دور کرتا ھے
جو یا تلبینہ کا سب سے اھم فائدہ میٹابولزم نظام کی بحالی ھے ہمارے آرام دہ طرز زندگی اور غیر متوازن خوراک کی وجہ سے ھمارے نوجوانوں کا میٹابولزم سسٹم 60 اور 70 سال کے بوڑھوں کی طرح ھو گیا ھے تلبینہ میٹابولزم سسٹم کی سرعت اور کام کو بحال کر کاے تمام اعضائے رئیسہ کو ان کی اصل کام کرنے کی صلاحیت پہ لاتا ھے
پکانے کا طریقہ
تلبینہ کے بنانے میں جو کے آٹے اور جوکا ذکر ملتا ھے میرا تجربہ یہ ھے کہ جب جو کا دلیہ مشین سے بنوائیں تو اس میں کچھ مقدار آٹا بن جاتا ھے اسے دلیہ سے جدا نہ کریں بڑے شھروں میں رھنے والے بڑے سٹورز سے خالص جو کا دلیہ لیں امپورٹڈ اور ڈبہ بند سے احتراز فرمائیں حکماء حضرات زراعتی علاقوں سے بارانی جوحاصل کر کے خود دلیہ بنوائیں اس کی افادیت زیادہ ھے
جو گندم کے مقابلے میں پکانے میں زرا سخت ھوتا ھے لہذا 100 گرام جو کا دلیہ(یا پکانے کا ایک چمچہ) لے کر اسے گرم پانی میں ایک گھنٹہ پہلے بگھو دیں نرم ھونے پر چولھے پر چڑھا دیں دو سے تیں کپ پانی ڈالیں اور ھلکی آنچ پے پکنے دیں
11 عدد کجھور کو گرم پانی میں بگھوئیں جب دلیہ پک رھا ھو تو گٹھلی نکال کر کجھور کو چھوٹا کاٹ کر ڈال دیں
جب دلیہ نیم پختہ ھو جائے تو دودھ بھی ڈال دیں پکانے کے دوران مسلسل چمچ ہلاتے جائیں تاکے دلیہ برتن کے پیندے سے چپک نہ جائے دلیہ اس طرح پکانا ھے کہ دلیہ کے دانے خوب پک کر دودھ کے ساتھ مل کر گم ھو جائیں اور پکا ھوا دلیہ پتلا رقیق پھرنی کی شکل میں ھو سخت ھونے سے بچائیں جب مکمل پک جائے تو دوچمچ شھد اور ایک چمچ زیتون کا تیل ڈال کر تھوڑا پکا کر اتار لیں میٹھا دیکھ لیں اگر زیادہ لگے تواگلی بار شھد اور کجھور کم کر لیں کم ھو تو اگلی بار بڑھا لیں حسب عادت ٹھنڈا یا گرم باطبیعت استعمال کریں
نوٹ:
تیل زیتون کوتلبینہ میں شامل کرنا میری اپنی اختراع ھے وجہ اسکی تیل زیتون ایک محرک(Activator) اور عمل انگیز(Catalyst) ھے جو جس بھی خوراک اور دوا میں شامل ھو جائے اسکی افادیت کو چار چند بڑھا دیتا ھے
طریقہ استعمال اور فوائد
بہترین وقت صبح کا ناشتہ ھے رات کے کھانے کے طور پہ بھی استعمال ھو سکتا ھے مریض حضرات دن کو دو یا تین بار یا جب دل چاھے کھا سکتے ہیں نیز استعمال اور فوائد کو میں نے مندرجہ ذیل چار بڑے گروپ میں تقسیم کیا ھے
1 چھوٹے بچے (ایک سال سے پندرہ سال تک)
ایسے بچے جو کمزوری، خوراک کی کمی، انیمیا یا آئرن کی کمی یا کسی بھی وجہ یا بیماری سے جسمانی طور پر کمزور ھوں یا ذہنی طور پر پسماندہ ھوں اور پڑھائی میں اچھے نہ ھوں اور سبق یاد رکھنے یا کمزور یاداشت رکھتے ھوں ان کے لیئے تلبینہ ایک بہترین خوراک اور دواء ھے والدین اور خاص کر مائیں ایک بات سمجھ لیں پاکستان میں تقریبا 60 فیصدبچے خوراک کی کمی یا آئرن کی کمی کا شکار ہیں اور بچے میں آئرن کی کمی خون کی کمی پیدا کرتی ھے اور آئرن اور خون کی کمی کا دماغی استتعاعت اور کارکردگی سے بہت ہی گہرا تعلق ھے خون اور آئرن کی کمی والے بچوں کی یاداشت متاثر ھوتی ھے اور وہ بچے آھستہ آھستہ تعلیم میں پیچے رہ جاتے ہیں
ایسے بچوں کو صبح ناشتے میں تلبینہ دیں یا جس وقت بچے خوش ھو کر پیٹ بھر کے کھائیں اور ایک اضافہ نوٹ کریں تیل زیتون کے ساتھ دو کھانے کے چمچ گائے کا خالص گھی بھی شامل کریں انشا اللہ دو ماہ میں آپکا بچہ صحت مند اور پڑھائی میں بہترین کارکردگی دینا شروع کرے گا اور کمزوری کی علامات ختم ھو جائیں گیں
نیز حاملہ، کمزور یا کم وزن خواتین بھی یہی ترکیب استعمال کریں اور پانی نہ ڈالیں دودھ کی مقدار زیادہ کریں
2 نوجوان خواتین و حضرات ورزش کار، کمزور یا کم وزن (سولہ سال سے 25 سال تک)
ایسے خواتین و حضرات جو کسی بھی وجہ سے کمزور یا کم وزن، خون کی کمی، معدے کی خرابی، جگر کی خرابی اور کمزوری، کسی بھی قسم کا ڈپریشن یا غم دماغی کمزوری کا شکار ھوں یا بیماری کے بعد بحالی کی حالت میں ھوں وہ تلبینہ استعمال کریں
اور ایسے نوجوان جو روز اس پیج پہ مردانہ کمزوری یا عمومی کمزوری کا بتا کر نسخہ پوچھتے ہیں تلبینہ ان کے لیے ھے تلبینہ ایک یا دو وقت استعمال کریں خوب ورزش کریں ایک بات ذہن نشیں کر لیں اچھی سے اچھی خوراک اور دوائی بیکار ھے اگر آپ نے ٹی وی کا ریموٹ یا فیس بک چھوڑ کر میدان کا یا جیم کا رخ نہ کریں
ورزش کرنے والے نوجوان یا کھلاڑی اسے استعمال کر سکتے ہیں یہ آپ کے وزن کو برابر رکھ کر آپکا انرجی لیول بڑھاتا ھے اس کیٹیگری میں لوگ کجھور اور دودھ کو بڑھا کر اچھے نتائج حاصل کر سکتے ہیں باڈی بلڈنگ زیادہ جسمانی ورزش والے حضرات 7 عدد چھلے ھوے بادام پیس کر شامل کریں اس سے انرجی لیول اور پروٹین بڑھ جائے گا
3 نوجوان خواتین و حضرات جو وزن کو کم کرنا چاھیں (سولہ سال سے 25 سال تک)
تمام دنیا میں جو یا جو کا دلیہ یا جو کی روٹی یا دوسری جو سے بنائی گئی مصنوعات وزن کو کم کرنے کے لیے افادیت کے لحاظ سے اول نمبر پہ ہیں جو آپ کا وزن کم کرنے میں دو طرح سے کام کرتا ھے ایک تو میٹابولزم کی بحالی سے آپ کے جسم میں توانائی یا کلوریز کی خرچ ھونے کی رفتار کو تیز کرتا ھے اور آپکا وزن کم ھونا شروع ھو جاتاھے
دوسرا جو زیادہ ریشہ دار (High fiber Diet) جو معدے اور جسم پائی جانے والی چکنائی اور دوسرےفاسد مادوں کو جسم سے خارج کرتی ھے
جو یا تلبینہ جگر کے افعال کو بہتر بناتا ھے جس سے آپکے جسم میں چکنائی کو ھضم کرنے کی صلاحیت اور معدے کی ھاضمیت ٹھیک کام کرتی اور آپکا وزن کنٹرول ھونا شروع ھوتا ھے
اور تلبینہ میں موجود شھد توانائی کو بڑھاتا ھے اور وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ھے
آپ کو صرف یہ کرنا ھے تلبینہ بناتے وقت کجھور مت ڈالیں اور شھد کی مقدار بڑھا دیں اور اگر چاھیں تو دودھ کی مقدار بھی کم کر دیں یا بازار سے کم چکنائی والا دودھ(Skimmed milk) لے کر وہ استعمال کریں اور خوراک دو وقت کریں ایک صبح ناشتہ اور رات کا کھانا اور کوشش کریں کہ تلبینہ کے علاوہ رات کو اور کچھ مت کھائیں بہت بھوک کی صورت میں صرف کوئی پھل لے سکتے ہیں اور دوپہر کا کھانا بھی سبزی سلاد اور کم چکنائی والی خوراک اور کوشش کریں کے کھانا زیتون کے تیل میں پکائیں ھلکی ورزش کریں وزن دنوں میں کم ھونا شروع ھو جائے گا
4 بزرگ خواتین و حضرات (پچاس سال سے اوپر )
بزرگ خواتین اور حضرات کے لیئے یہ قدرت کا خاص تحفہ ھے تمام قسم کی کمزوری جو کسی بھی دوائی سے ختم نہیں ھوتی تلبینہ اسے کنٹرول کرتا ھے پیر سالی میں جب جگر تازہ خون بنانا بالکل کم کر دیتا ھے تلبینہ آپ کے Hbکو بڑھا کر مطلوبہ سطح تک لے جاتا ھے
اور پیر سالی میں پائی جانی والی بے وجہ پریشانی اور ڈپریشن کو ختم کرتا ھے ھاضمے کے مسائل حل ھو جاتے ہیں اور جسم میں توانائی اور ٹہراو لاتا ھے
یورپ میں ایسے مریضوں پر بھی تلبینہ کا تجربہ کیا گیا جن کا Hb کسی دوائی سے نہیں بڑھ رہا تھا اور نتائج حیران کن حد تک مثبت رھے حکماء حضرات استفادہ کرائیں ان شاء اللّه صد فیصد نتیجہ دے گا
صرف شکر کے مریض کجھور اور شھد کا استعمال اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے کریں جنہیں شھد اور کجھور ممنوع ہو وہ شکر کے مریض صرف نمکین دلیہ بغیر دودھ شھد اور کجھور استعمال کریں وہ فائدہ دیتا ھے
اور آخر میں ایک گزارش تلبینہ کو استعمال کرتے یا کراتے ھوئے بطور سنت استعمال کرنے کی نیت کریں اللہ آپ کو صحت بھی عطا کرے گا ان شاء اللّه اور میرے اور آپ کےمحبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پہ عمل کرنے کا اجر و ثواب بھی
جزاک اللہ خیرا
مطب دارالشفاء
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the practice
Telephone
Website
Address
Pir Mahal
36300