PkMap
Pashtunkhwa Milli Awami Party
Pashtunkhwa Map
11/04/2026
اسلام آباد (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن حالات میں ہمارا خطہ ہے ہمیں ایک دوسرے کی جانب انگشت نمائی بند کرنی چاہیے،
میں نے درخواست کی تھی کہ ہمارے اکابرین محترم زرداری صاحب، نواز شریف صاحب، شہباز بھائی، عمران خان صاحب 70کے عشرے میں ہیں کم سے کم جمہوری نکات پر متفق ہوکر اپنی پارلیمنٹ کی طرف آئیں۔
پاکستان کو جو موقع ملا ہے کوئی پاگل ہوگا کہ وہ اس پر خوش نہ ہو۔ اختلافات بہت زیادہ ہیں ہماری میٹنگ تھی میٹنگ میں سخت ترین مخالفین ہیں تحریک انصاف کے ساتھ واقعی بہت بُرا ہوا ہے اُن کا بھی ان حالات میں یہ بیان ہے کہ ہم بحیثیت اس ملک کے رہنے والوں کے آپ کے ساتھ خیر اور نیکی کے کام میں غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔قرآن کریم کا بھی حکم ہے خیر اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کرو۔
تو یہ خیر اور ضروری کام ہے اس کام میں ہم غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بین السطور ٹرمپ نے کہہ دیا ہے کہ میں اپنے مقاصد حاصل کرچکا ہوں اس کی انا کا مسئلہ ہے اُن کا خیال تھا بلکہ ہم سب کا خیال تھا اگر چہ میرا نہیں تھا کہ خدانخواستہ ایران ایک ہفتہ کے اندر شکست سے دوچار ہوکر تسلیم ہوجائے گا۔
ایران نے تمام اسلام کی لاج رکھی ہے۔
میر تقی میر کا شعر ’لے سانس ابھی آہستہ کے نازک ہے بہت کام‘۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے اس وجہ سے امریکن صدر کو دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ ایک مثبت نداز میں بات کرنی چاہیے یہ سٹریٹ فائٹرز کی طرح کہتا ہے کہ تہذیبوں کو ختم کرونگا،قیمات برپا کرونگا۔خدا کو مانو دماغ ٹھیک ہے تمہارا؟ پھر ہٹلر اور سولینی کو لوگ کیوں بُرا بھلا کہتے ہیں؟ ایک صدر بیٹھ کر یہ کہے کہ میں نے شہباز شریف،نواز شریف، زرداری کو مارنا ہے جب مار دیا کہتا ہے کہ میں نے آج مار دیا اس قسم کے لوگوں سے واسطہ ہے شہباز اینڈ کمپنی کا۔
اس کے ساتھ بہت احتیاط کرنا ہوگا میں نے کل بھی کہا تھا ہمارے دوست ہم سے پیسہ واپس لے رہے ہیں اُن کا حق ہے۔
جناب سپیکر ہم ایک ایٹمی ملک جو جہاز، ٹینک بناتے ہیں جس کے ساتھ بہترین فوج ہے،25کرورڑ عوام کی بہترین آبادی ہے ہم اتنے گئے گزرے کیوں ہیں کہ ہم لوگوں کو ہاتھ پھیلا کے کہیں۔
میرا ایمان ہے پاکستان کے عوام پر ہم بھروسہ کریں اس پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنائیں پالیسیوں کے بننے کا مرکز پارلیمان ہو۔ یہ ملک دنیا جہاں کی نعمتوں سے بھرا پڑاہے پھر ہم کیوں بھیک مانگتے ہیں اس لیئے کہ ہم نے اپنی عوام پر بھروسہ نہیں کیا ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ خواجہ آصف بھائی مذاکرات جاری رکھیں شاید امریکہ نے ہم پہ اس لیئے بھروسہ کیا ہے کہ اُنہیں یقین ہے کہ گڑ بڑ نہیں ہوگی جو میں کہنا چاہتا ہوں وہاں تک پہنچ جائے گا۔
ایرانیوں نے بھی بھروسہ کیا ہے اور حالات نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ یہ آسمان سے ہمیں موقع تحفہ میں ملا ہے ہم نے بڑے طریقے سے اس کو نبھانا ہے۔ میں پھر درخواست کرتا ہوں پارلیمنٹ کی طرف آئیں عوام کی طرف آئیں جو کچھ پچھلے الیکشن میں ہوا آپ بھی جانتے ہیں ہم بھی جانتے ہیں۔
کوششیں کی گئیں کہ عمران خان کو تھوڑا جائے وہ بہادر آدمی نہیں ٹوٹا ڈٹا رہا ابھی اُس کو یہاں تک نہ پہنچائیں کہ اُ س کے لیے اور مشکلات پیدا کی جائیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان اس ملک کا رہنے والا ہے۔ سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ علامہ راجہ ناصر عباس ہم بھی اُس شریف آدمی سے جیل میں ملیں گے جن باتوں پر کوئی اور ان کو راضی نہ کرسکا ہمیں یقین ہے ہم ان کو راضی کردینگے اُس کو ناقابل قبول یا ناپسندیدہ شخص پرسنل ڈکلیئر کرنا اس ملک اور اس کے عوام سے دشمنی ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں ایک پشتون آدمی ہوں پشتونخوا وطن میں پچھلے ایک ہزار سال سے یا اس سے بھی زیادہ جتنی بھی تحریکیں چلی ہیں سیاسی، مذہبی یا آزادی کی تحریکیں اتنی پاپولر سپورٹ خیبر پشتونخوا میں کسی تحریک کو نہیں ملی جتنی عمران خان کو ملی ہے۔
اس سے فائدہ اُٹھائیں آپ ہمیں حکم دیں کہ پاکستان کو ایک موقع ملا ہے ہم آپ کی غیر مشروع حمایت کررہے ہیں لیکن مہربانی کریں پشتونخواوطن اور پاکستان کے سب سے مشہور لیڈر کو جیل میں ڈالنا اُس کو تکلیف دینا جرم ہے۔
آپ اس طرف توجہ دیں ایک آدمی ہے آپ کا ہم پلہ ہے آپ اپنا آدمی ہے میں پشتونخو ا ملی عوامی پارٹی کی طرف سے بھی تحریک تحفظ آئین پاکستان کی طرف بھی درخواست کرتا ہوں کہ عمران خان کو رہا کریں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ خواجہ آصف سے میری درخواست ہے الفاظ میں تھوڑی سے احتیاط کریں۔
آپ کا دوست چین آپ سے پرسوں کہہ چکا ہے کہ ہمارے فلاں شہر میں جو افغانستان کے متعلق میٹنگ ہوئی ہے اُس کے تناظر میں افغانستان سے تعلقات ٹھیک کرو جلد بازی میں آپ لوگ کچھ بھی کہہ جاتے ہو۔ یہ ہمارا خطہ ہے افغانستان، ایران، چین ہمارے ہمسائے ہیں انہیں ہم بدل نہیں سکتے اور نہ ہمسائے بدلے جاسکتے ہیں۔
شہباز شریف سے کہناچاہتا ہوں کہ افغانستان کے متعلق جو بھی آپ کے خدشات ہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ذریعے گول میز کانفرنس بلائیں آمنے سامنے بیٹھ کے ایک دوسرے کے خدشات کا ازالہ کریں اور اپنے خدشات دور کریں۔ یہ سارے مسئلے حل ہو جائینگے۔
آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ہم سب آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں تھوڑی سے احتیاط کی ضرورت ہوگی اس معاہدے میں لبنان پر بمباریاں جاری ہیں اس معاہدے میں غزہ کے متعلق مشکلات ہیں ہمیں بیدار رہنا ہوگا ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں خدا آپ کو کامیاب کرے۔زندہ آباد
سب کا خیال تھا کہ ایران ہفتے کے اندر گھٹنے ٹھک دئےگا۔ لیکن جناب سپیکر! ایران نے پورے اسلام کی لاج رکھی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.