Pkmap Views Urdu
pkmap Views Urdu
نواب صاحب
💔
Abdul Rahim Ziaratwal ♥️
"چمن کی، ہم واضح کہتے ہیں، اگر ہمارے بچے، بلوچ یا پشتون جو بھی، اگر وہ... باقی اسلحے کی اسمگلنگ کرتے ہیں، گولی مارو۔
اگر کوئی بچہ یہاں سے ڈالڈا کی ایک ٹین لے جاتا ہے وہاں سے...، ہندوستان کے ساتھ آپ کی چار جنگیں ہوئی ہیں۔ لاہور اور بارڈر پہ نہ کوئی چین ہے نہ کچھ ہے۔ آپ لاہور کے منڈیاں دیکھیں گے، ہندوستانی کپڑے سے بھری پڑی ہیں، ہندوستانی ٹائل سے، وہاں کوئی... سکھر میں کوئی چھاپہ نہیں مارتا، لاہور میں کوئی چھاپہ نہیں مارتا۔ بس یہ بلوچستان کے لوگوں کے کچھ گودام ہیں، ان پہ ملاقاتیں ہوتی ہیں، پھر فائرنگیں ہوتی ہیں، پھر پتا نہیں کیا۔ صرف یہاں کے تاجروں کی بدقسمتی ہے۔
چمن سے یا یہاں سے لے آتے ہیں، وہ کاغذ بھی ان کے پاس ہوتا ہے۔ جی ڈی وہ بھی ہوتا ہے، ساتھ... کراچی وغیرہ تک جب پہنچ جاتا ہے، اربوں، اربوں کے مال پہ کسٹم حملہ آور ہو کے وہ مال لوٹ لیتی ہے۔
ہمیں مجبور نہ کریں، ہمیں مجبور نہ کریں، میں تو کہوں گا، اگر ہمارے اس راستے کو نہ کھولا گیا، میں تو بلوچ بھائیوں سے بھی کہوں گا، پشتون بھائیوں سے بھی کہوں گا، وہ چمن کی طرح ہم نے پھر پرلٹ... سارے راستے بند کرنے ہیں، بھاڑ میں جائے ویسے بھی ہم بھوک کے وہ... ہم گزارا... ہم مجبور ہوں گے، راستے بند کریں گے، پھر مردہ باد زندہ باد ہو گا۔ پھر آپ کو دن میں تارے نظر آئیں گے۔"
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی
"نہ ہمارے بلوچ بھائیوں سے جھگڑا ہے، نہ ہمارے بلوچ بھائیوں سے کوئی ناراضگی ہے۔ وہ بھی تھوڑا ہولا ہاتھ رکھیں۔ برٹش بلوچستان کون سا علاقہ ہے؟ براہوی کمفیڈرسی یا قلاتِ بلوچستان یا وہ جینون بلوچستان کون سا علاقہ ہے ہمیں پتا ہے۔ جو بھی ڈویژنیں آپ نے بنانی ہیں، ہمیں کسی کے علاقے کا قبضہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ڈیموگرافک چینج، ووٹر یہاں لے آؤ، لوگوں کو یہاں پے بسا دو، یہ تو وہی پھر فلسطین اور اس کا معاملہ ہو جائے گا، اسرائیل کا۔ اس بات کو ہم نے کبھی بلوچ کو اپنی قیادت... سمجھا ہے۔ لیکن دکھ ہوتا ہے، کیا پا رہے ہیں آپ؟ آج آپ بیٹھے اعلان کر دیں کہ بلوچستان کی غمی اور خوشی میں پشتون بلوچ برابر ہوں گے۔ ہمیں تو بندوق اٹھانے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ ہم اتنے منظم اور اتنے مظاہرے والے لوگ ہیں کہ ہم جب بھی چاہیں سارے بلوچستان کو بند کر سکتے ہیں۔ جب بھی چاہیں اور ریلیاں بن سکتی ہیں۔ جب بھی چاہیں ہم ایک سیریز... احتجاج کر سکتے ہیں۔ اب خود بھی وہ کہتے ہیں کوئی ماں بیچ رہا تھا، دوسرا اس سے قرض پہ مانگ رہا تھا۔ ہم خود سے غریب لوگ ہیں، اب کیا وہ کریں گے۔"
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی
عدلیہ کے پر کاٹے گئے، پریس پہ پابندی لگائی گئی، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔ بس جس کی... جس کی... جو جی چاہے کرے، بسم اللہ... صرف حکومت... حکومت وقت کو سپورٹ کرے۔ اس کی... اس سے کوئی پوچھ گچھ نہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی
عمران خان کی توڑنے کی انہوں نے کوشش کی، مگر وہ شریف، بہادر آدمی نہیں ٹوٹا۔
بھئ اب اس کا علاج یہ نہیں ہے کہ اس کی بہن کو ملاقات کرنے نہ دو، اس کا علاج یہ نہیں ہے کہ اس کی بیٹی کو ملاقات کرنے دو، سیاسی لوگوں کو ملاقات کرنے نہ دو۔ اپ سب وکیل ہے،اپ سب کو دنیا جہان کا پتا ہے۔ دنیا جہان میں بدترین کرمنل، بدترین قاتل، بدترین مافیا کے لوگ، اسمگلر، ریپسٹ... دنیا کے بدترین لوگوں کی ملاقات پہ پابندی نہیں ہے۔ عمران خان کی بہنیں ملاقات کے لیے آتی ہیں اس پہ اِشّو (Issue) ہے، یہ کیسے ہو گا؟
اس... اس پریشر سے نکلے، مہربانی کریں بہنوں کو ملاقات کرنے دیں، سیاسی لوگوں کو ملاقات کرنے دیں، آپ کے درمیان اگر کوئی بات نہیں بن رہی تو پہ ہم بات کر لیں گے، مگر یہ... مار اندر، سے کچھ نہیں بنے گا ۔
آپ نے بھٹو کو مار دیا، فائدہ ہوا؟
اپوزیشن لیڈر محترم مشر محمود خان اچکزئی ♥️
لوگ ناراض ہوتے ہیں کہ فلاں نے FIR درج کروا دی، فلاں نے کچھ پڑھ دیا۔
بابا! ان سے گلہ مت کرو، یہ پھنسے ہوئے لوگ ہیں۔ انہوں نے ایجنسیوں سے مراعات لی ہیں۔ انہیں جو بھی حکم آئے گا، وہ اسے ضرور پڑھیں گے۔ گورنر ہاؤس میں سب بیٹھے ہوئے تھے، اور ایک آدمی کچھ پڑھ رہا تھا۔ انہوں نے تو پڑھنا ہی ہے۔ اگر کسی نے ایف آئی آر درج کروائی ہے، تو اسے ایسا کرنے کا کہا گیا ہے۔
میری معلومات یہ ہیں کہ جس محترم آدمی نے میرے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے، وہ شمالی علاقہ جات کے سیر سپاٹے کر رہا تھا۔ آج بھی آپ پوچھیں، وہ آدمی وہیں ہے۔ بس ٹھیک ہے، آپ کو حکم دے دیا گیا اور چونکہ آپ انکار نہیں کر سکتے، تو بسم اللہ! وہ یہاں نہیں ہے، وہ وہاں ہے، جبکہ ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ وہ جلسے میں بیٹھا ہوا تھا۔ بس ٹھیک ہے، یہ زندگی کی کمزوریاں ہیں۔ آپ اپنا گزارا کریں، ہم اپنا گزارا کریں گے۔
لیکن ہم آپ سے ایک درخواست کرتے ہیں، یہ جو ایجنسیوں کے دوست ہیں، مہربانی کریں اور ہمارا راستہ بند نہ کریں۔ ہم آپ کے خلاف کچھ نہیں کریں گے، لیکن وطن کے دفاع کے لیے، اپنے اصولوں کے دفاع کے لیے، سیاسی حقوق کے دفاع کے لیے اور آئین کی بالادستی کے لیے ہم آگے بڑھیں گے، بس ہمارے راستے میں نہ آئیں۔ باقی ٹھیک ہے، آپ ایف آئی آر درج کرواتے رہیں اور جو گالی گلوچ..."
جب اکبر بگٹی کے نام پر خاموشی مسلط تھی، جنازہ اور فاتحہ تک مشکل تھی، تب محمود خان اچکزئی اسمبلی میں کھڑے ہو کر بگٹی کو شہید اور مشرف کو قاتل کہہ رہے تھے۔ اصولوں کی قیمت اسی وقت ادا کی جاتی ہے جب بولنا مہنگا ہو۔
Abdul Qahar Wadan ❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Pishin