Such For Public
مختلف قسم کے معلومات شیئر کرنے کے لیے اس پیج کو بنایا گیا لہٰذا اس پیج کو لائک کریں حوصلہ افزائی فرمائیں ، لائک اور فالو کرنا مت بھولیں شکریہ
25/09/2025
متاثرہ امیدواروں کا اپیل
ہم، ڈسٹرکٹ نوشکی کے متاثرہ امیدوار، انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ عرض کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نوشکی میں ہونے والی حالیہ بھرتیوں کا عمل مکمل طور پر غیر شفاف، غیر قانونی اور میرٹ کی پامالی پر مبنی ہے۔
اس بھرتی عمل میں درج ذیل سنگین بے ضابطگیاں اور ناانصافیاں سامنے آئی ہیں:
جعلی ڈگری ہولڈرز کی تعیناتی: ایسے امیدوار بھرتی کیے گئے ہیں جن کے ڈگریاں ان اداروں سے ہیں جنہیں ایچ ای سی اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) نے غیر مستند قرار دیا ہے۔ ان جعلی ڈگریوں کو چاہے جتنی بار بھی ویری فائی کیا جائے، وہ کسی صورت مستند اور قانونی نہیں ہو سکتیں۔
ڈی آر سی کمیٹی کی لاپرواہی: امیدواروں کے اعتراضات سنے گئے لیکن ان پر نہ کوئی عمل درآمد کیا گیا اور نہ ہی کوئی مدلل اور تحریری جواب دیا گیا۔
غیر قانونی طریقہ کار: حتمی لسٹ آویزاں کرنے کے بجائے، دفتری اوقات سے ہٹ کر شام کے وقت انفرادی آرڈرز جاری کیے گئے جو بدنیتی اور شکوک و شبہات کو جنم دیتے ہیں۔
ویری فکیشن کے نام پر دھوکہ: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس نے ’’ویری فکیشن‘‘ کے نام پر جعلی ڈگری ہولڈرز کے آرڈرز جاری کر کے عوام اور امیدواروں کو خاموش کرنے کی کوشش کی۔ یہ دراصل ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے کیونکہ غیر مستند ڈگریاں کسی بھی ویری فکیشن سے مستند نہیں ہو سکتیں۔
نمبروں میں ہیرا پھیری: امیدواروں کے ایگریگیٹ نمبروں میں جان بوجھ کر غلطی کی گئی۔ اہل امیدواروں کے نمبر کم دکھائے گئے جبکہ منظورِ نظر اور سفارشی امیدواروں کے نمبر بڑھا کر دکھائے گئے تاکہ وہ میرٹ پر آ سکیں۔
آسامیوں سے زیادہ بھرتی کا خدشہ: ڈی آر سی کمیٹی نے جو انفرادی آرڈرز جاری کیے ہیں وہ شکوک و شبہات پر مبنی ہیں، اور غالب امکان یہی ہے کہ مشتہر شدہ آسامیوں سے زیادہ افراد کو تعینات کیا گیا ہے۔
تعلیم دشمنی: یہ پورا عمل نوشکی کے محنتی اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔ مزید برآں، غیر مستند ڈگری ہولڈرز اور نااہل افراد کی تعیناتی نوشکی کے بچوں کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔
ہماری اپیل
اس پورے بھرتی عمل کی آزاد، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
جعلی اور غیر مستند ڈگری رکھنے والے تمام امیدواروں کی تعیناتیاں فوری طور پر منسوخ کی جائیں۔
امیدواروں کے ایگریگیٹ نمبروں کی درست جانچ پڑتال کر کے اصل میرٹ لسٹ شائع کی جائے۔
مشتہر شدہ آسامیوں سے زائد بھرتیوں کی چھان بین کر کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے۔
ڈی آر سی کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے ذمہ دار افسران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ہم پرامید ہیں کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صاحب ، وزیر تعلیم راحیلہ درانی صاحبہ ،سیکرٹری تعلیم بلوچستان ، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور کمیشنر رخشان ڈویژن اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں گے اور انصاف فراہم کر کے نوشکی کے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے۔
متاثرہ امیدواران
ڈسٹرکٹ نوشکی
Click here to claim your Sponsored Listing.
03/10/2025