Aryan Online Updates
A***n online Updates
نوکری کا انتظار مت کریں — اپنا کام شروع کریں
آج کل تعلیم یافتہ نوجوان بہت ہیں مگر نوکریاں محدود ہیں۔ صرف سرکاری یا پرائیویٹ نوکری کے انتظار میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کوئی چھوٹا سا باعزت کام شروع کرنا زیادہ دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ کامیابی ہمیشہ چھوٹے آغاز سے ہی شروع ہوتی ہے۔
کم سرمائے میں شروع ہونے والے چند کام:
1) فوڈ سے متعلق کام
گھر سے فوڈ ڈلیوری (لنچ باکس، بریانی، چاول چنے، دال سبزی)
چھوٹا فوڈ کارنر یا ٹھیلا (چائے، سموسے، سوپ، برگر، چپس)
ریڈی ٹو ایٹ آئٹمز (چنے، فروٹ چاٹ، سلاد وغیرہ)
2) ہنر اور سروس کے کام
موبائل ریپیئرنگ
فوٹو اسٹیٹ اور پرنٹنگ
کپڑوں کی سلائی کڑھائی یا ریڈی میڈ کپڑوں کی فروخت
گرافکس ڈیزائن یا سادہ پرنٹنگ ڈیزائن
چھوٹے ایونٹس کی سادہ آرگنائزنگ اور سجاوٹ
3) تعلیمی اور آن لائن تدریس
گھر گھر جا کر ٹیوشن پڑھانا
ہوم ٹیوشن سینٹر شروع کرنا
واٹس ایپ گروپس بنا کر آن لائن کلاسز لینا
(ہر جماعت کا الگ گروپ، روزانہ کی بنیاد پر پڑھائی، انگلش لینگویج یا اسکول سبجیکٹس کی کلاسز)
شروع میں منافع کم ہو سکتا ہے، مگر مستقل مزاجی، ایمانداری، صفائی اور اچھے اخلاق سے یہی چھوٹا کام ایک دن بڑا ذریعۂ روزگار بن سکتا ہے۔
نوکری تلاش کرنا غلط نہیں، لیکن صرف نوکری پر انحصار کرنا خطرناک ہے۔
آج ہی کوئی ہنر سیکھیں، چھوٹا آغاز کریں، اور اپنے مستقبل کے خود مالک بنیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Quetta