Daily Dental Solutions
Our mission at Daily Dental Solutions is sharing educational videos and graphics to educate public about oral health and give them a way for better smiles.
18/07/2020
بہت سے لوگ اس بارے میں نہیں جانتے کہ تین سال سے چھوٹے بچوں کے منہ کی صفائی کا خیال کیسے رکھا جائے
دو ماہ تک کے بچوں کو ھاتھ کی انگلی پر Gauze یا کوئی نرم کپڑا لپیٹ کراور سادے پانی سے تھوڑا کپڑے یا Gauze جو بھی آپ استعمال کررہے ھوں کو گیلا کرکے بچے کے منہ کو احتیاط سے کؑھول کر مسوڑھوں اور زبان پر Circular motion میں پھیر کر صاف کیا جا سکتا ہے
جب بچے کے منہ میں پہلا دودھ کا دانت آجائے تو چھوٹے سائز کےنرم برش پر بغیر ٹوتھ پیسٹ لگائے صرف پانی سے برش گیلا کرکے بچے کے دانتوں کو صاف کریں جب تک بچہ دو سال کا نا ہو جائے اس طرح ہی دانتوں کی صفائی کا خیال رکھیں دو سال کے بعد بچے کو برش پر بچوں والی مخصوص ٹوتھ پیسٹ مٹر کے دانے کے بربر لگا کر صبح شام بچوں کو برش کروائیں
اورل ہیلتھ کے مسائل کے حل کے لیے کسی بھی رہنمائی کے لیے ہمارے فیسبک پیج پر مفت رابطہ کر سکتے ہیں۔
17/07/2020
شوگر کے مریضوں کے لئے دانتوں اور مسوڑھوں سے متعلق رہنمائی :
شوگر جیسے کہ لوگ جانتے ہیں جسم میں انسولین نہ بننے یا اس کے جسم میں صحیح انداز میں کام نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے
آیسے لوگ جن میں شوگر کنٹرول نہیں رہتی ان میں مندرجہ ذیل دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل پائے جاتے ہیں:
***مسوڑھوں کی سوزش:شوگر کے مریضوں میں مسوڑھوں کے مسائل زیادہ پائے جاتے ہیں.
***مسوڑھوں سے خون نکلنا.
****دانتوں میں کیڑا لگنا :ایسے مریضوں میں دانتوں کو کیڑا لگنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں.
***مسوڑھوں کی کمزوری کے سبب دانتوں کاہلنا.
***ایسے لوگوں میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے جس کے سبب منہ میں انفیکشن کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں .
***فنگل انفیکشن کا ہونا جیسا کہ زبان پر سفید فنگس کا ہونا وغیرہ .
***منہ سے بدبو کا آنا .
***منہ میں جلن کا احساس ہونا .
***منہ کے بار بار خشک ہونے کے سبب ہونٹوں اور منہ میں زخم ہونا .
***دانت نکلوانے کے بعد زخم کا دیر سے بھرنا وغیرہ شامل ہیں .
احتیاط :
شوگر کے مریضوں کو ڈینٹسٹ منہ کی صحت سے متعلق زیادہ احتیاط تجویز کرتے ہیں تاکہ ایسے مریض منہ سے متعلقہ پچیدگیوں سے بچ سکیں
شوگرکے مریضوں کو چاہیئے کہ وہ دن میں صبح شام دو بارلازمی برش کرہں کھانے کے فورا"بعد کلی لازمی کریں
اپنی شوگر کو کنٹرول رکھنے کی کوشش کریں
شوگر کے مریضوں کو چاہئے کہ ہر 3-6 مہینے کے بعد ڈینٹسٹ سے اپنے دانتوں اور مسوڑھوں کا لازمی معائنہ کروائیں تاکہ ڈینٹسٹ کسی بھی مسلہ کی صورت میں فوری آگاہی دے اور فوری علاج تجویز کرے
مسوڑھوں اور دانتوں میں کسی قسم کے مسلہ کی صورت میں یا منہ مہں یا زبان پر سفید رنگ کہ تہہ جمنے کی صورت وغیرہ میں قریبی ڈینٹسٹ کو فورا" رجوع کریں
14/07/2020
Apthous Ulcers
منہ کے چھالے
اکثر لوگ منہ میں چھوٹے بڑے سائز کے بننے والے چھالوں سے پریشان رہتے ہیں۔ منہ کے چھالوں کی وجہ سے ان کے لیے کھانا کھانا بھی دوبھر ہو جاتا ہے۔
آئیے!! اس بیماری کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کرتے ہیں۔
بیماری کا پھیلاو:
دنیا میں 20 فیصد آبادی اس سے متاثر ہے۔
*بنیادی وجوہات*:
*ذہنی دباو/سٹریس
*معدے کے مسائل
*ٹراما (oral trauma)
*وٹامن B12 کی کمی
*فولک ایسڈ کی کمی
*کچھ لوگوں میں Nuts وغیرہ کھانے سے بھی ان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
منہ کے چھالوں سے متاثرہ افراد عمومی طور پر بظاہر تندرست ہوتے ہیں۔
علاج:
ڈاکٹرز اس بیماری کے شکار افراد کے علامتی طور پر علاج کرتے ہیں۔
اینٹی مائیکروبیئل Anti-microbial، ماوتھ واشز اور Gels تجویز کی جاتی ہیں۔
آئرن، وٹامن B12 اور فولک ایسڈ کی کمی کے شکار افراد کا ان سپلیمنٹس کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے۔
ذہنی دباو سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتاہے۔
معدے کے مسائل کی صورت میں ان کا علاج کیا جاتا ہے۔
بہرحال اس کا کوئی مستقل علاج موجود نہیں ہے۔
یہ ایک ہفتے یا پندرہ دن میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
منہ کے چھالوں کے ظاہر ہونے کی صورت میں ہمارے پیج کے ڈینٹسٹ یا قریبی ڈینٹسٹ سے رجوع کریں۔
14/07/2020
Doctors banned from prescribing pharmaceutical company names of medicine
Federal government approves prescription of generic names of medicines
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Quetta
83700