Hello Wello
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hello Wello, Education, Satellite Town Block 3, Kalat Road, Quetta.
22/07/2025
وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار اسد اللہ کو گیس کے بل میں 41,148 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔
کوئٹہ/ پریس ریلیز
شکایت گزار نے بتایا کہ ادارے نے اس کا میٹر تبدیل کر دیا تھا، لیکن اس کے باوجود اسے دسمبر 2024 کے دوران زائد عبوری بل یعنی 73,440 روپے اور 18,614 روپے چارج کیے گئے۔اس نے بلوں کی درستگی کے لیے متعلقہ محکمے سے رجوع کیا، لیکن کوئی مثبت جواب نہ ملا۔لہٰذا، انہوں نے اپنے مسائل کے ازالے کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا۔اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس کے بل کی درستگی جلد از جلد کی جائے۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے شکایت گزار کے بل کی درستگی کر دی۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Contact the school
Telephone
Address
Quetta
87300