Gull Marri
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں.
03/02/2025
اے دوست! اَب سہاروں کی عادت نہیں رہی
تیری تو کیا کسی کی ضرورت نہیں رہی
اَب کے ہماری جنگ ہے خود اپنے ہی آپ سے
یعنی کہ جیت ہار کی وُقعت نہیں رہی
عادت اکیلے پَن کی جو پہلے عذاب تھی
اب لُطف بن گئی ہے اذیت نہیں رہی
بَرسے گا ٹوٹ ٹوٹ کر ابرِ محبتاں
ہم چیختے رہیں گے کہ حاجت نہیں رہی
اِک روز کوئی آئے گا لے کر کے فرصتیں
اِک روز ہم کہیں گے ضرورت نہیں رہی ♥️
26/07/2024
بابری اعظم -
ایک بات کہوں؟؟؟
’’زندگی میں کبھی کسی کو اپنا بے حد خیال رکھنے نہ دینا کیونکہ بے حد محبت فکر جتانے والے جب بدل جاتے ہیں نا تو ہم نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں ہماری روح پل پل اذیت میں رہتی ہے جو بدل جائے پھر ان کے سامنے آپ کا مرنا جینا ایک برابر ہو جاتا ہے۔‘‘
Click here to claim your Sponsored Listing.