Tech Worm

Tech Worm

Share

We are the leading web designers and developers, graphic designer and application developer in Pakis

17/03/2023

آن لائن ارننگ ۔ ایمزون ، وال مارٹ ، علی بابا ، اٹیسی ۔
اجکل آپ نے بہت زیادہ اشتہارات دیکھے ہونگے جس میں آن لان ارننگ کے متعلق بتایا ہوگا ۔ دوسرے لفظوں میں ایک جال تیار ہوتا جہاں پر اپکو پھسانے کا شکنجا تقریبا تیار ہوتا ۔ ایک عام آدمی بہت جلد اس کا شہکار ہو جاتا اور اپنا قیمتی سرمایہ لٹا بیٹھتا ۔ ان میں سے کسی کے پاس بھی متعلقہ اداروں کی سرٹیفیکیشن نہیں ہوگی ۔
یہ آن لائن فراڈیے متعلقہ فلیڈ میں سوائے بنیادی معلومات کے کچھ نہیں جانتے گر جانتے ہیں تو وہ ہے ٹھگانا یا چونا لگانا جو وہ اپکو لگانے کے ماہر ہوتے ۔
اس ضمن میں عرض ہے کہ آن لائن ارننگ کوئی انہونی نہیں اول تو مجھ سمیت آپ کسی بھی پاکستانی پر اعتبار مت کریں کیونکہ بے ایمانی ہمارے معاشرے کی نس نس میں سرائیت کر چکی اور ہر بندہ آپ سے چند سکوں کی خاطر کچھ نہ کچھ ضرور ہیرا پھیری کرے گا۔ باقی دینا میں اگرچہ دین نہیں لیکن ان میں ایمانداری اب بھی قائم ہے ۔ میں پاکستانیوں
کی بات اس لیے کر رہا کہ آج تک مجھے ہمیشہ ہی منفی باتیں ہی ملی ۔ باقی آپ سے شاید معمالات مختلف ہوں ۔
آ جکل اپکو ہر دوسرا ایڈ ایمزون ، ای بے ، شاپیفائی ، وال مارٹ ، علی بابا سیکھانے والوں کا ملے گا۔ وہ میرے نزدیک نو سکھیے یا نوواردیے ہوتے ۔
اس ضمن میں عرض ہے فری میں کوئی بھی اپنی ایکسپرٹی یا معلومات اپکو نہیں دے گا۔ یا صرف اتنی ہی بنیادی معلومات دے گا جس سے اسکی سکلز کے پیڈ پروگرام کو آپ خریدنے پر مجبور ہو جائیں۔ یا یوٹیوب پر ایسے بے تحاشہ کورسز دستیاب ہیں جو محض صرف وویوز حاصل کرنے کے خاطر ہیں حقیقی معنوں میں اسکا مطلب نہیں ۔ آپ ایک بات ذرا ذہین پر زور دے کر بتائیں ۔ یہ پاکستانی ہی اتنے کیوں ماہر ہی؟ ۔ دینا کی ہر کورس اور ۔معلومات انکے چینل پر دستیاب ہوگی ۔ مثلا ایک بندہ بیک وقت ، ایس ایس او ، ویب ڈیزائننگ ، پروگرامنگ ، ویڈیوز ایڈیٹنگ ، ایمزون وی اے ، ورڈپریس و دیگر میں ماہر ہوگا لیکن حقیقت اسکے برعکس ہوگی ۔ آپ کسی گورے یا بھارتی کا چینل دیکھیں وہ کسی ایک ہی جاب یا فن میں ماہر ہوگا اور اپنی خدمات دے رہا ہوگا۔ شاید اسی لیے وہ کامیاب ہیں ۔ ہم بحثیت پاکستانی ہر وہ کام کرنے کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں جو کوئی ہمارا دوسرا بھائی یا کولیگ کر رہا ہوگا ۔ ضروت اس امر کی ہے کہ ہم کوئی ایک فیلڈ یا مہارت میں اپنے اپکو رکھیں اور اسکی بنیاد سے اختتام تک اسکو پورا سکھیں ۔ اس میں اپکو مشورہ ہے کہ آپ کسی گورے یا بھارتی کا ہندی زبان جو ظاہر ہے میں اچھے سے سمجھ بھی آتی ہے کوئی سکل سیکھ لیں ۔ باقی اپنی ترجیحات میں بھی اسکو رکھیں کہ ایک ہی فیلڈ میں کام سیکھیں ۔
فری میں کام والے چند ایک نام واقع ہیں جو پاکستان کی خدمت کر رہے جیسا کہ یہاں چند ایک نام لینا باعث فخر ہے ۔
سر ہشام سرور۔
سر عمران اللہ ڈنہ
تنویر ناڈلا
سر حذیفہ
انکے چینل سے آپ مستفید ہوسکتے ہیں ۔
بقیہ ان تمام کورسسز کے کچھ ٹولز ہیں جو ظاہر ہے پیڈ ہوتے آپ ان ٹولز کے بل بوتے پر ہی متعلقہ کام کر سکتے ۔ جزاک اللّہ ۔

02/11/2021

خلافت تحریک کب شروع ہوئی؟

Want your business to be the top-listed Computer & Electronics Service in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

A-1 City Brewery Road Quetta
Quetta
87300

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00