Behramlogy

Behramlogy

Share

Join us in promoting awareness and compassion as we work!

16/05/2026
16/05/2026

*گل کالونی، بشیر چوک، قمبرانی روڈ کے مسائل جوں کے توں برقرار ہیں۔*
*بی بی 44* کی معزز نمائندہ سے گزارش ہے کہ خدارا اس علاقے پر خصوصی توجہ دیں۔ گزشتہ دو سالوں سے اہلِ علاقہ مسلسل اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں، مگر تاحال کوئی عملی پیش رفت نظر نہیں آئی۔

خصوصاً سیکورٹی کے پیشِ نظر کالونی کے لیے 03 گیٹس کی فراہمی نہایت ضروری ہے، جس کے لیے بارہا درخواست کی جا چکی ہے۔ امید ہے کہ اپنے پانچ سالہ دور میں آپ ہمارے اس اہم مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی۔

15/05/2026

کوئٹہ پریس کلب:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کا پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ خضدار میں پارٹی رہنما کے گھر پر چھاپے کے خلاف اہم پریس کانفرنس

ساجد ترین ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ فورسز کی جانب سے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ایم این اے میر رؤف مینگل کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پارٹی قیادت کو بلوچستان میں جاری ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے روکنے کے لیے کٹھ پتلی حکومت کا شرمناک اقدام قرار دیا

اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، مرکزی لیبر سیکریٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار، بی ایس او مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری، چیئرمین جاوید بلوچ، حاجی باسط لہڑی، میر مقبول لہڑی، چیئرمین واحد بلوچ، ضلع کوئٹہ آرگنائزر حاجی وحید لہڑی، ڈپٹی آرگنائزر جاوید بلوچ، ممبران آرگنائزنگ کمیٹی غلام مصطفیٰ مگسی، جان محمد مینگل، لالا عبدالغفار مینگل، حاجی محمد ابراہیم پرکانی، کاول خان مری، میر وائس مینگل، میر حبیب اللہ لانگو، نصیر احمد مینگل، ایڈووکیٹ فریدہ بلوچ، میر ناصر قمبرانی، رضا شاہزئی ، سمیت دیگر اراکین موجود۔

ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ میر رؤف مینگل کے گھر پر غیر قانونی چھاپے شرمناک عمل ہے ، کٹھ پتلی حکومت پارٹی قیادت کو ڈرانے کے لیے یہ حربے استعمال کر رہی ہے۔ ایک میجر کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا۔
بغیر کسی وارنٹ کے یہ چھاپہ مارا گیا، وہ صرف میر رؤف مینگل اور ان کے خاندان کو ڈرانا چاہتے تھے۔

پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں پارٹی رہنما فارم 47 حکومت کے ہر غیر قانونی اقدام کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گی۔ ساجد ترین ایڈووکیٹ

مشرف کے مارشل لاء میں سردار اختر جان کو لوہے کے پنجرے میں عدالت میں لایا جاتا تھا لیکن اس نے انہیں اپنے لوگوں کا مقدمہ لڑنے سے نہیں روکا۔ ساجد ترین

مشرف مارشل لاء کے دوران پارٹی قیادت کے خلاف یہ حربے استعمال کیے گئے، ہمارے کارکنوں کو اغوا کیا گیا، شہید کیا گیا لیکن ہم ڈرے نہیں اور آج بھی پارٹی تمام جبر کے خلاف مضبوط کھڑی ہے۔ ساجد ترین

بلوچ خواتین کو لاپتہ کرنے کا شرمناک رجحان شروع ہوا ہیں ، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ساجد ترین ایڈووکیٹ

جو کونسلر کی سیٹیں نہیں جیت سکتے وہ جانتے ہیں کہ سردار اختر جان مینگل کے خلاف بات کریں گے تو ان کی تنخواہ بڑھ جائے گی۔ ساجد ترین

کٹھ پتلی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوانوں میں نفرت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ساجد ترین

اس ملک میں جب بھی کوئی سچ بولنے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی جرات کرتا ہے تو اسے غدار قرار دیا جاتا ہے۔ ساجد ترین

اسٹیبلشمنٹ ، بلوچستان میں ایسی کٹھ پتلی حکومت اور ممبران پارلیمنٹ لگانے کے نتیجہ دیکھا رہی ہیں۔ ساجد ترین

چار ماہ تک وڈھ پر صرف سردار اختر جان کو نشانہ بنانے کے لیے جنگ مُعوصلات کی گئی۔
سردار اختر جان مینگل اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے مظلوم اقوام کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ساجد ترین ایڈووکیٹ

ہماری جماعت نے ہمیشہ کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور صرف سنجیدہ اور موثر مذاکرات سے حل ہوں سکتے ہیں۔ ساجد ترین

فارم 47 ممبران ایسے ماحول میں اپنا فائدہ دیکھتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر حالات معمول پر آ گئے تو وہ کونسلر الیکشن بھی نہیں جیت پائیں گے۔ ساجد ترین ایڈووکیٹ

بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔ اس طرح کے فورسز کے چھاپے، جعلی کیسز اور کارروائیاں ہمیں روک نہیں سکتیں۔
بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ اور دیگر کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس

Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

House# 18, Khran Street, Sariab Road, House# 18, Khran Street, Sariab Road
Quetta
87300