Quetta Portal
تازہ ترین معلومات، اپ ڈیٹس اور خبروں کے لیے آن لائن ویب پورٹل
کوئٹہ میں شدید گرمی: کیسکو کی "ساشے پیک" بجلی نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید ترین گرمی کے باوجود کیسکو 24 گھنٹوں میں محض 4 سے 5 گھنٹے بجلی دے رہی ہے، وہ بھی "ساشے پیک" کے انداز میں: 10 منٹ بجلی، کئی گھنٹے بند۔
کیسکو مرمت اور کھمبوں کی شفٹنگ کے بہانے رات بھر بجلی بند رکھتی ہے۔ شہری شدید ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا ہیں۔
مجبور عوام کا کہنا ہے کہ بدانتظامی کے خلاف شکایت کہاں کی جائے؟ اعلیٰ حکام خاموش ہیں۔ لوگوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر صورت حال نہ بدلی تو وہ سڑکوں پر احتجاج کر کے شہر اور صوبہ بلاک کر دیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.