Balochistan Updates
Current Affairs | Entertainment | News Updates | Sometime Memes
30/04/2026
وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے فیول سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سفری اور مال برداری کے کرایوں میں اضافے کو روکنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
وفاقی حکومت نے صوبائی تعاون سے عوامی ریلیف پیکیج کے تحت اربوں روپے کی سہولتیں فراہم کیں جبکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کو ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
30/04/2026
پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین پٹرول! تمام پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے، نئی قیمت 400 روپے مقرر
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پرلیوی103 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 112 روپے14 پیسے فی لیٹرکردی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرلیوی28 روپے69 پیسے سے بڑھاکر37 روپے33 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔ ہائی آکٹین پرلیوی305 روپے37 سے بڑھاکر307 روپے52 پیسے فی لیٹرکردی گئی۔
30/04/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نام بدل کر "آبنائے ٹرمپ" رکھ دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ایک نقشہ بھی شیئر کیا ہے۔
اس سے قبل صدر اپنی ایک تقریر کے دوران بھی "آبنائے ٹرمپ" کی اصطلاح استعمال کر چکے ہیں۔
اس پیش رفت نے توجہ اس لیے حاصل کی ہے کیونکہ یہ آبنائے عالمی توانائی کی ترسیل میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے اور امریکہ اور ایران کے تعلقات میں حساس اہمیت رکھتی ہے۔
آبنائے ہرمز خلیج فارس کو خلیج عمان سے ملاتی ہے اور دنیا کے اہم ترین تیل کی ترسیل کے راستوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے روزانہ عالمی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے۔
30/04/2026
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی آنکھوں کی حالت شاید ٹھیک نہ ہو سکے۔
دستبرداری: یہ مواد صرف آگاہی، تعلیمی، عوامی معلومات اور صحافتی مقاصد کے لیے شیئر کیا گیا ہے۔ تصویر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہے اور صرف حوالے کے لیے استعمال کی گئی ہے۔
30/04/2026
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امتحانی نتائج جاری کر دیئے
کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 67 فیصد رہی، فیڈرل پبلک سروس کمیشن
امتحان میں 12792 امیدوار شریک ہوئے، ایف پی ایس سی
صرف 355 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا ، ایف پی ایس سی
ایف پی ایس سی کی جانب سے 170 امیدواروں کی تقرری کی سفارش
ایف پی ایس سی کی جانب سے 84 مرد اور 86 خواتین امیدواروں کی تقرری کی سفارش
پہلی پوزیشن اسید رفیق، دوسری پوزیشن محمد محسن خالد جبکہ تیسری پوزیشن طارق حفیظ نے حاصل کی
ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس میں ایلوکیشن
ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے کسی امیدوار کی بھی فارن سروس میں ایلوکیشن نہ ہو سکی ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے 23 کا تعلق پنجاب سے ہے، ایف پی ایس سی
ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے سندھ اور خیبرپختونخوا سے دو، دو امیدوار کامیاب قرار
ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے 3 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
30/04/2026
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کے لیے ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کا انقلابی منصوبہ ایئر ایمبولینس کی صورت میں عملی شکل اختیار کر گیا
پیپلز ایئر ایمبولینس عوامی خدمت کے لیے مکمل طور پر تیار، جلد اس کا باقاعدہ افتتاح اور سروس کا آغاز کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں ٹریفک حادثات اور ہنگامی طبی صورتحال کے شکار مریضوں کو فوری طور پر بڑے شہروں کے اسپتالوں تک منتقل کیا جا سکے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ایئر ایمبولینس سروس سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ اور بروقت طبی امداد کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں جدید سہولیات کی فراہمی اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پیپلز ایئر ایمبولینس منصوبہ حکومت کے عوام دوست وژن اور صحت عامہ کی بہتری کے عزم کا عملی ثبوت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران جنگ پر سماعت کے لیے کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سخت سوالات کے جوابات دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فوجی لحاظ سے دیکھیں تو یہ ایک حیران کن کامیابی رہی ہے۔
30/04/2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پی ایس ڈی پی میں میرے حلقے میں واقع بولان ڈیم کے لئے منظور شدہ 70 کروڑ روپے میں سے کٹ لگاتے ہوئے 34 کروڑ روپے ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ منتقل کردیئے ہیں جو تشویشناک امر ہے
بلوچستان کی مخدوش حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کرکے حکومت اور دیگر حکام کیلئے مشکلات پیدا کرنے سے گریزاں ہے اس لئے کہتے ہیں کہ جن علاقوں کے لئے جو فنڈز منظور کئے جاتے ہیں وہ وہاں کے منصوبوں پرخرچ کئے جائیں،
سردار یار محمد رند
29/04/2026
بلوچستان سونے کی چڑیا ہے لیکن اس چڑیا کو اتنا زخمی کر دیا گیا ہے کہ اب اس میں سے خ ون بہتا دیکھائی دیتا ہے سونا کہیں نظر نہیں آتا ۔ ثنا اللہ بلوچ
متحدہ عرب امارات کے اوپیک سے نکلنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان؛
میرے خیال میں یہ بہت اچھا ہے۔ میں محمد کو اچھی طرح جانتا ہوں، وہ بہت ذہین ہیں۔ شاید وہ اپنا راستہ خود اختیار کرنا چاہتے ہیں۔
اس اقدام سے گیس اور تیل کی قیمتیں کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا؛ وہ ایک عظیم رہنما ہیں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ: ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ اس وقت تک نہیں ہو گا جب تک وہ اس بات پر راضی نہ ہو کہ جوہری صلاحیت نہیں ہو گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.