Data upload
data upload
30/10/2025
2025
انتظامیہ مرکز تبلیغ رائیونڈ کی جانب سے اہم اعلانات و عمومی ہدایات
🌿 #عمومی ہدایات
1️⃣ #اجتماع میں شرکت ۱۵ تا ۱۰ افراد پر مشتمل جماعتوں کی شکل میں ہو تاکہ اعمال میں جوڑ آسان رہے۔ دورانِ سفر اور اجتماع گاہ میں دعوت، تعلیم، ذکر و عبادت، اور خدمت کے اعمال مطلوبہ صفات کے ساتھ خود کریں اور دوسروں کو ترغیب دیں۔
دعوت کا مقصد: اللہ کے غیر کا یقین دل سے نکال کر اللہ تعالیٰ کی ذاتِ عالی پر کامل یقین پیدا کرنا۔
2️⃣ #تمام احباب اپنے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔
3️⃣ #ہر حلقہ سے ۱۰۰ احباب خدمت کے لیے ایک ماہ یا پندرہ دن کے لیے بھیجے جائیں تاکہ کام تسلسل سے جاری رہے۔ اجتماع کے بعد ۱۹ نومبر تک سامان سمیٹنے کے لیے بھی احباب درکار ہوں گے۔
4️⃣ #اجتماعی اعمال (خصوصاً فجر و مغرب کے بیانات) کے اوقات میں کھانے کی فضا نہ بننے دی جائے۔
5️⃣ #سفر کے لیے ضروریات اپنے علاقے سے ساتھ لائیں، بازار جانے سے پرہیز کریں۔ سادہ بستر اور کم سامان لائیں، قیمتی اشیاء اور زیادہ رقم ساتھ نہ رکھیں۔
6️⃣ #کسی قسم کے بینرز، جھنڈے یا اشتہارات نہ لگائے جائیں۔ صرف مسجد کے نام کا ایک مختصر کتبہ (۱ تا ڈیڑھ فٹ) لگایا جا سکتا ہے۔
7️⃣ #پانی کے لیے گڑھے نہ کھودے جائیں، صرف بالٹی رکھ لی جائے۔
8️⃣ #پنڈال میں خیمے نہ لگائے جائیں۔ اگر مچھر دانی ضروری ہو تو رات کو لگائیں اور صبح لپیٹ دیں۔
9️⃣ #گمشدہ احباب کے لیے بڑے منبر کے مغرب میں علیحدہ جگہ مقرر ہوگی۔ گمشدہ افراد کو وہیں پہنچایا جائے۔
🔟 #پہلے حصے کے احباب ۹ نومبر بروز اتوار ظہر سے قبل دعا کے فوراً بعد پنڈال خالی کر دیں تاکہ دوسرا حصہ وقت پر شروع ہو سکے۔
۱۱️ #⃣ بدھ ۵ نومبر سے اتوار ۱۶ نومبر تک رائیونڈ مرکز مکمل بند رہے گا۔ لہٰذا اجتماع کے بعد کوئی جماعت مرکز کا رخ نہ کرے۔
۱۲️ #⃣ بچوں، کم عمر لڑکوں، معذور اور مریض احباب کو اجتماع میں نہ لایا جائے۔
۱۳️ #⃣ جاتے اور آتے وقت ایک وقت کا کھانا ساتھ لے جائیں تاکہ ہوٹلوں کی دشواری سے بچا جا سکے۔
۱۴️ #⃣ ہر گاڑی والے فضائلِ اعمال اور فضائلِ صدقات کی کتابیں ساتھ رکھیں۔
🚍 #گاڑیوں کا نظم اور ٹھہرانے کی جگہیں
1️⃣ #قابلِ اعتماد ویگن یا بس مالکان سے معاملہ کیا جائے۔ دورانِ سفر زیادہ سواریاں یا چھت پر بیٹھنا سخت منع ہے۔ نماز مقررہ مقام پر باجماعت ادا کی جائے۔ کسی غیر قانونی چیز کو ساتھ نہ رکھا جائے۔
2️⃣ #تمام خصوصی بسیں مقررہ پارکنگ جگہوں پر کھڑی کی جائیں۔
3️⃣ #دورانِ اجتماع ڈرائیور اور عملہ کو اعمال میں شریک کیا جائے تاکہ ان کے اوقات محفوظ رہیں۔
4️⃣ #دعا کے بعد صبر و تحمل سے گاڑیاں نکالی جائیں، ایک دوسرے سے پہلے نکلنے کی کوشش نہ ہو تاکہ ٹریفک جام نہ ہو۔
5️⃣ #گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پنڈال کے اندر نہ کھڑی کی جائیں۔
🍵 #کینٹین، تندور اور اسٹالوں کا انتظام
1️⃣ #اجتماع میں آنے والے احباب کو ترغیب دی جائے کہ ضرورت کی اشیاء اپنے علاقے سے ساتھ لائیں۔
2️⃣ #تین دن تک قابلِ استعمال خشک روٹی ساتھ لانے کا اہتمام کریں۔
3️⃣ #پنڈال میں آگ جلانے، سلنڈر، چولھا یا لکڑی لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس کے لیے نگرانی کے احباب مقرر کیے جائیں۔
4️⃣ #اجتماع گاہ میں کینٹین، تندور، چائے اور کھانے کے ۳۳ اسٹال قائم کیے جائیں گے تاکہ مجمع کو سہولت میسر رہے۔
🕌 دعا
اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو دین کی عظیم خدمت، امت کی اصلاح، اور پوری دنیا میں ہدایت کے پھیلاؤ کا ذریعہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین۔
الحمدللہ! اس سال رائیونڈ کا سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع حسبِ روایت دو حصوں میں منعقد ہوگا، ان شاء اللہ۔
🔹 پہلا حصہ:
۷، ۸، ۹ نومبر ۲۰۲۵
ان ایام میں شرکت کرنے والے حلقے:
حلقہ نمبر ۳: دیر
حلقہ نمبر ۵: سرگودھا
حلقہ نمبر ۸: سندھ
حلقہ نمبر ۱۲: راولپنڈی
حلقہ نمبر ۱۳: بنوں
🔹 دوسرا حصہ:
۱۴، ۱۵، ۱۶ نومبر ۲۰۲۵
شرکت کرنے والے حلقے:
حلقہ نمبر ۲: گوجرانوالہ
حلقہ نمبر ۹: مانسہرہ
حلقہ نمبر ۱۴: بہاولپور
حلقہ نمبر ۱۶: کوہاٹ
حلقہ نمبر ۱۷: مردان
«مَنْ صَلَّى عَلَىَّ وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا»
"جس شخص نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا، اللہ نے اس پر دس بار رحمت نازل فرمائی۔"
صلی اللہ علیہ والہ وسلم ❤️👍🥰😍
(صحیح مسلم)
Data upload
゚viralシfypシ゚ ゚viralシfypシ゚viralシalシ #シ゚viralシfypシ゚
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
64200
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |