MPA Raja Hanif Advocate - PMLN
Raja Hanif Advocate a Politician from Rawalpindi. Who had been elected 3rd time as an MPA. Current Chairman CM Punjab Inspection Team.
17/07/2026
چیئرمین وزیراعلی پنجاب انسپکشن ٹیم و ایم پی اے راجہ محمد حنیف صاحب نے حلقہ احباب سے ملاقات کی مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو جلد از جلد مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔
فیض آباد انٹرچینج پر لنک روڈ کی توسیع، کارپٹنگ اور سائن بورڈز کا افتتاح
راولپنڈی: چیئرمین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم پنجاب و ایم پی اے راجہ محمد حنیف صاحب نے فیض آباد انٹرچینج پر لنک روڈ کو کشادہ کرنے، روڈ کی کارپٹنگ اور جدید سائن بورڈز کی تنصیب کے منصوبے کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں مقامی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز، پارٹی عہدیداران، کارکنان اور اہلِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے اس ترقیاتی منصوبے کو عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔
اس موقع پر راجہ محمد حنیف صاحب نے کہا کہ عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی، سڑکوں کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی، شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی اور علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے منصوبے کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب اور راجہ محمد حنیف صاحب کی کاوشوں کو سراہا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Address
Rawalpindi
44300