Times Of Rohri
Journalist
03/03/2026
سکھر میں بھار کالونی کی رہائشی نوجوان لڑکی گھر سے نکلنے کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔۔۔۔!! 27 سالہ عائشہ دختر اسلم بھاری شام کے وقت ناراض ہو کر گھر سے نکل گئی۔ والد اسلم بھاری کے مطابق عائشہ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ گھر میں بہن کے ساتھ معمولی تکرار کے بعد وہ غصے میں آکر گھر سے چلی گئی ہے۔ وہ تاحال واپس نہیں لوٹی ہے اور رشتہ داروں کے ہاں کافی تلاش کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ ورثا نے پولیس اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عائشہ کی تلاش میں ان کی مدد کی جائے۔۔۔۔!!
رابطہ کے لیئے: اسلم بہاری
0300 2703589
سکھر بیراج کو 5 اور 6 فروری تک چھوٹی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے
سکھر کی 11 سالہ طلبہ اروش ملک نے برطانیہ میں ہونے والے مضمون نویسی کے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کر دیا 50 سے زائد ممالک کے درمیان ہونے والے مقابلے میں برائونز ایوارڈ حاصل کر لیا
11 Year Old Aroosh Malik From Sukkur Winning The Queen’s Commonwealth Essay Competition In The UK |
جمیعت علمائے اسلام سندھ نے ضلع سکھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، ڈکیتیوں، اور لاقانونیت کے خلاف "امن بحال کرو تحریک" کے عنوان سے بھرپور احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے
جمیعت علمائے اسلام سندھ کے رہنما مولانا محمد صالح اندھڑ کے مطابق ضلع سکھر کے مختلف 14 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جب تک پائیدار امن قائم نہیں ہوتا جے یو آئی جلسے، جلوس، پریس کانفرنسز اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی
مولانا صالح اندھڑ نے واضح کیا کہ اگر ادارے اس سنگین صورتحال پر بھی خاموش رہے تو آخری مرحلے میں اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا
انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
65170