Shujabad Alert
Shujabad Alert
25/05/2026
صفائی کی شکایات کے ازالے کے لیے یونین کونسلز کی سطح پر سپروائزرز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ شہری اپنی متعلقہ یونین کونسل کے سپروائزر سے براہ راست رابطہ کر کے صفائی سے متعلق شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانا ہے
22/05/2026
ملتان میں نائب تحصیلدار گرفتار
انٹی کرپشن ملتان نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر نائب تحصیلدار ملتان محمد ندیم قیصر کو گرفتار کر کے رشوت میں وصول کیے گئے ایک لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے
29/04/2026
بی زیڈ یو سب کیمپس شجاع آباد
سابق صوبائی وزیر رانا اعجاز احمد نون صاحب (گورنمنٹ ممبر آف ایگریکلچر پنجاب) حلقہ انتخاب شجاع آباد کی کاوشوں سے ڈگری کالج شجاع آباد کو بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کا سب کیمپس قرار۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات صاحب کا پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دیگر تحصیلوں کے لیے سب کیمپس کا اعلان کیا۔
شجاع آباد میں ایک ساتھ 9 گھر آباد
نواحی علاقے غازی والا میں 9 کزن کی اپنی 9 کزنوں کے ساتھ شادی اجتماعی شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی
19/04/2026
سی پی او ملتان نے کرپشن پر تھانہ شاہ شمس کے دو سب انسپکٹرز سمیت 11 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے
*شجاع آباد بستی داد انٹرچینج کے موٹر وے ایم 5 پر ٹرالر اور کار میں تصادم حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق دو بیٹیاں شدید زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا*
*پریس کلب شجاع آباد*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Shujabad