CDF Schooling System
Community Development Foundation Pakistan. Start new education program with the name of CDF Schooling System contact email [email protected]
13/04/2026
اس ٹیچر کی زہانت کو سلام ھے۔ جس نے بچے کا لنچ دیکھ کر اسے شرمندہ نہیں ہونے دیا۔ اور انتہائی خوبصورتی کیساتھ الٹا اس بچے کو خوش کر دیا
13/02/2026
🌸 ڈسٹرکٹ فلاور شو میں سی ڈی ایف اسکولنگ سسٹم سکرنڈ کی شاندار، تخلیقی اور باوقار شرکت 🌸
ڈسٹرکٹ گورنمنٹ شہید بے نظیرآباد کی جانب سے 13، 14 اور 15 فروری 2026 کو نواب شاہ میں منعقد ہونے والے تین روزہ فلاور شو میں سی ڈی ایف اسکولنگ سسٹم سکرنڈ کے دونوں کیمپس کے طلبہ بھرپور انداز میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس عظیم الشان نمائش میں سی ڈی ایف کی جانب سے تین خصوصی اسٹالز قائم کیے گئے ہیں، جہاں طلبہ نے اپنی محنت، تخلیقی صلاحیت اور عملی تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ اسٹالز پر رکھی گئی سجاوٹ، خوبصورت پودے، ماڈلز، آرٹ ورک اور دستکاری کے تمام نمونے ہمارے بچوں کی اپنی کاوشوں کا نتیجہ ہیں، جو عملی تعلیم کی بہترین مثال پیش کرتے ہیں۔
ان اسٹالز میں ایک نمایاں اور منفرد اسٹال CDF Bouquet & Gift House کا بھی شامل ہے، جو بچوں کی اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی مہارت، کاروباری سوچ اور باعزت روزگار کی تربیت دی جا رہی ہے۔ یہاں تیار کیے گئے خوبصورت بُوکے، گفٹ آئٹمز اور آرٹ ورک اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہمارے بچے خود انحصاری کی طرف مضبوط قدم بڑھا رہے ہیں۔
اسی طرح سی ڈی ایف کے پروگرام نیشنل ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز (NVTC) کے طلبہ نے بھی اس فلاور شو میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔۔ ووکیشنل تربیت حاصل کرنے والے بچوں نے اپنے ہنر اور تکنیکی مہارتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سی ڈی ایف صرف تعلیمی میدان تک محدود نہیں بلکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی سمت میں بھی کام کر رہا ہے۔
طلبہ نے اساتذہ اور ٹرینرز کی رہنمائی میں بھرپور تیاری کی ہے اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین اظہار کیا ہے۔ یہ شرکت بچوں کے اعتماد میں اضافہ، خود کفالت کی تربیت اور عملی و فنی تعلیم کے فروغ کی ایک شاندار مثال ہے۔
🌼 سی ڈی ایف اسکولنگ سسٹم — تعلیم، کردار سازی، تخلیقی تربیت، ہنر مندی اور خود انحصاری کا حسین امتزاج۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Website
Address
Sindh
67210