SWO
Salih Welfare Organization Shigri Khurud Skardu is a community based organization aims to serve humanity.
25/02/2022
*سووس اپڈیٹ* کل مورخہ 24 فروری 2022 کو سووس ٹیم کی درخوست پر محکمہ تعمیرات نے لوڈر اور عملہ فراہم کیا اور صالح ویلفئیر آرگنائزیشن نے ٹریکٹرز کی فراہمی کو یقینی بنا کر باہمی کوششوں سے شہید ماسٹر رضا روڈ کے خستہ حال کو کافی حد تک بہتر بنایا۔ اس کام میں تعاون کرنے پر ایکسین محکمہ تعمیرات،ایس ڈی او جناب بابر خان صاحب ،اورسیر ظفر اقبال صاحب اور دیگر عملے کا انتہائی شکرگزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ لوگ مستقبل میں بھی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ان تمام لوگوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے حوصلہ افزائی فرمائی اور تمام ٹریکٹرز مالکان جنہوں نے اس کار خیر میں خلوصِ دل سے بلا معاوضہ حصّہ لیا اور اس کے علاوہ صدر سووس جناب شبیر حسین حاضر صاحب کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ پورا دن اس عمل کی نگرانی اور عملے کے طعام و دیگر مشروبات کا بہتر انتظام کیا سووس میڈیا ٹیم
30/12/2021
صالح ویلفئیر آرگنائزیشن اپڈیٹ
کل مورخہ 28 دسمبر 2021 کو سووس کے صدر اور سیکریٹری جنرل نے ایس سی او آفس سکردو میں پی آر او ٹو کمانڈنگ آفیسر سے ملاقات کی اور صالح لایبریری میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور جلد کنکشن دینے کی یقین دھانی کرائی۔۔۔
اسکے بعد اسسٹنٹ کمشنر سکردو وقاص جوہر صاحب سے ملاقات کی اور صالح لایبریری کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہوں نے خصوصی دلچسپی لے کر لائیبریری کا دورہ کیا اور لایبریری کے لیے کتابیں اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنی تعاون کی یقین دھانی کرائی اور فوری انٹرنیٹ سروس فراہمی کے حوالے سے بھی ایس سی او کے ذمہ داران سے بات کی۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر سکردو وقاص جوہر صاحب کی خصوصی دلچسپی لینے اور تعاون کیلئے ہم سب انکے انتہائی شکرگزار ہیں۔
میڈیا ٹیم صالح ویلفئیر آرگنائزیشن شگری خورد سکردو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Skardu