Tameer e Millat International Model School Shaidu
زمونگ عوام
02/01/2026
⚠️ تعلیم آفس جہانگیرہ میں ہونے والے معاملات پر عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
❗ تعلیم آفس جہانگیرہ میں کمپیوٹر آپریٹر کی اسامی پر جونئر کلرک سیاسی سرپرستی پر کام کر رہے ہیں، جو کہ قواعد و ضوابط اور میرٹ کے سراسر خلاف ہے۔ یہ عمل نہ صرف ادارے کے نظم و ضبط پر سوالیہ نشان ہے بلکہ حق دار اور اہل امیدواروں کے ساتھ کھلی ناانصافی بھی ہے۔
یہ امر بھی انتہائی تشویشناک ہے کہ سابقہ کرپٹ ADO امبرین، تحصیل جہانگیرہ کی ضلع بدری کو دو ماہ گزر چکے ہیں، اس کے باوجود تاحال اکاؤنٹس آفس نوشہرہ سے معاملات کا جاری رہنا کئی سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔
❓ عوام کا معصومانہ سوال ہے:
جب کمپیوٹر آپریٹر کی باقاعدہ اسامی موجود ہے تو جونئر کلرک کس قانون کے تحت اس پر کام کر رہے ہیں؟
ضلع بدری کے بعد بھی اثر و رسوخ کیسے قائم ہے؟
ہم سیکرٹری تعلیم اور ڈائریکٹر تعلیم سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پورے معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، شفاف تحقیقات کروا کر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔
📢 یہ آواز کسی فرد کے خلاف نہیں بلکہ میرٹ، شفافیت اور اداروں کی ساکھ کے حق میں ہے۔
خاموشی نقصان ہے، سوال کرنا ہمارا آئینی حق۔
وزارة التربية الوطنية - Ministry of National Education of Algeria KP Elementary & Secondary Education Department U.S. Department of Education EduPedu School Education Department, Government of the Punjab Idrees Khattak Tehseen Khan Syed Tehseen Ullah Pti Tiger Kpk
04/11/2025
📢 سوال عوامِ نوشہرہ سے:
نوشہرہ والو! اب وقت آ گیا ہے کہ آپ سچ بولیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے متحدہ ایم پی ایز نے آپ کے لیے پچھلے سالوں میں کیا کیا؟
کیا واقعی کسی نے عوامی خدمت، روزگار، ترقیاتی کام یا انصاف فراہم کیا؟
یا سب نے صرف وعدے کیے اور عوام کو مایوس کیا؟
آپ کی رائے اب صرف ایک کمینٹ نہیں، بلکہ آنے والے انتخابات میں آپ کی طاقت ہے۔
سوچ سمجھ کر جواب دیں 👇
کون سا ایم پی اے آپ کے نزدیک عوام کا اصل خادم ہے، اور کون ہے جسے ووٹ کی سزا ملنی چاہیے؟
اپنی رائے دیانتداری سے دیں — یہی آواز کل تبدیلی کی بنیاد بنے گی 💪
02/11/2025
شیدو، تحصیل جنگیرہ، ضلع نوشہرہ کے عوام کی آواز
ہم پاکستان تحریکِ انصاف کے نظریے، عمران خان کے وژن اور انصاف پر مبنی نظام کے حامی ہیں۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پچھلے تین انتخابات میں جنہیں مسلسل ٹکٹ دیا گیا — ادریس خٹک — انہوں نے نہ صرف اس اعتماد کا غلط استعمال کیا بلکہ علاقے کے عوام کو وہ خدمت اور نمائندگی نہیں دی جو ایک نظریاتی کارکن سے امید کی جاتی ہے۔
ادریس خٹک نے عمران خان کے وژن پر عمل نہیں کیا، عوامی مسائل حل نہیں کیے، اور مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں میں شفافیت نہیں دکھائی۔ یہی وجہ ہے کہ آج شیدو اور تحصیل جنگیرہ کے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔
ہم واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ: اگر آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف دوبارہ ادریس خٹک کو ٹکٹ دیتی ہے،
تو اس بار عوام خاموش نہیں رہیں گے۔
عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے جواب دیں گے، اور جو اعتماد ٹوٹا ہے اس کا حساب ضرور لیں گے۔
ہم عمران خان اور پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ ہیں،
مگر ادریس خٹک کی کارکردگی اور رویّے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
پارٹی قیادت سے مطالبہ ہے کہ عوامی احساسات کا احترام کیا جائے،
اور علاقے کے لیے نیا، دیانتدار اور فعال امیدوار سامنے لایا جائے۔
✍️ شیدو، تحصیل جنگیرہ کے عوام کی جانب سے
#شفافیت #جوابدہی
28/10/2025
ایم پی اے ادریس خٹک کی کارکردگی کیسی ہے
"کیا آنے والی خیبر پختونخوا کابینہ میں ادریس خٹک کو وزارت کا موقع ملنا چاہیے؟
آپ کی قیمتی رائے ہمارے لیے اہم ہے۔👇"
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Swabi