AHM

AHM

Share

Awakening the Potential of Young Hearts and Minds: Join AHM on a Mission to Educate, Inspire, and Spark a Revolution in every Young Dreamer."

16/06/2026

پھول لیکر گیا آیا روتا ہوا

گزشتہ کچھ روز سے قیم جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم صاحب کی صحت کے حوالے سے تشویش بھی بڑھتی جا رہی تھی اور خبریں بھی کچھ ایسی ہی آ رہی تھیں ۔ جبکہ دو دنوں سے ان کی خرابی صحت اور ہسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع بھی مل رہی تھی ۔ تو آج نماز عشاء سے پہلے سابق ناظم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر صدیق عابد صاحب کے ہمراہ منصورہ ہسپتال کے کمرہ نمبر 5 میں گیا ۔
خواہش تھی کہ امیر العظیم بھائی کی خیریت دریافت ہو جائے اور انہیں دیکھ کر دل کو اطمینان ہو جائے گا ۔ مگر کمرے کے باہر برادرم نورالعظیم سے ملاقات ہوئی کافی متفکر تھے ۔ اور اشارہ کیا کہ سامنے والے کمرے میں بیٹھیں ۔ کمرہ نمبر 5 کے باہر نوٹس آویزاں تھا کہ ملاقات کی اجازت نہیں ہے ۔ تو دل بجھ سا گیا کہ وہ فرد جسے ملنے کیلئے کبھی بھی کسی تردد کی ضرورت نہیں ہوتی تھی ۔ اور جو فرد ہمیشہ سے سب کو آگے بڑھ کر گلے لگایا کرتا تھا ۔ جو سب کے دکھ درد کا سانجھی تھا ۔ جس کی مسکراہٹ بڑے بڑے غموں کو کافور کر دیتی تھی ۔ جس سے کسی کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی تھی ۔ جو سب سب کیلئے عزم ہمت اور جرات کا استعارہ تھا ۔
جس سے جو بھی ملا اس کا گرویدہ ہو گیا ۔

مگر آج اسی سے ملاقات ممکن نہیں ۔ جو آج خود بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے ۔ محترم برادرم نورالعظیم اور امیر العظیم صاحب کے برخوردان بھی بڑے ملول سے تھے ۔ نہ ان کے پاس کسی سوال کا جواب تھا نہ ان کے چہروں پر وہ سدا بہار مسکراہٹ تھی ۔ عجیب صورتحال میں زیادہ دیر رکنا ممکن نہیں رہا تو بوجھل قدموں کے ساتھ واپس آ گیا سارا رستہ اقبال عظیم کے شعر کا یہ مصرع گونجتا رہا
پھول لیکر گیا آیا روتا ہوا

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے بندوں پر رحم کرنے والا ہے ۔ وہی دکھی دلوں کا مداوا ہے ۔ وہی انسان کو امتحان میں ڈالتا ہے اور وہی اس سے سرخرو ہونے کا راستہ بھی پیدا کرتا ہے ۔ تو اے مالک کائنات یہ تیرا بندہ جس بچپن سے جوانی اور جوانی سے ادھیڑ عمری اور پڑھاپا سب کچھ تیرے کلمے کی سربلندی کیلئے اور اس مملکت خدادا میں اسلامی نظام کے احیاء و نفاذ کیلئے وقف کی رکھی ۔ جو اپنے اردگرد موجود تمام احباب کے غموں کا مداوا بنا رہا ۔ آج تو اس کے غموں کا مداوا بن جا۔ تو زمین کی تہوں میں زندگی بخشنے والا مہربان ہے
تیرے خزانے میں کوئی کمی نہیں ہے
تو ہمارے پیارے بھائی اور مربی کو اس موذی مرض سے نجات دلا دے اور صحت کاملہ عطا فرما۔ آمین

محمد آصف چوہدری 26-6-16
منقول

15/06/2026

Visionary leader hafiz naeem 😍

09/06/2026

مولانا مودودیؒ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرحلے پر انہوں نے تقریباً ڈیڑھ سال اپنی زندگی کا بیشتر وقت مطالعہ، تحقیق اور غور و فکر کے لیے مخصوص کر دیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف مذاہب، فلسفوں اور فکری مکاتبِ فکر کا گہرائی سے جائزہ لیا۔ بدھ مت، عیسائیت، یہودیت اور دیگر مذاہب کی بنیادی کتابوں کا مطالعہ کیا، حتیٰ کہ ان مذاہب کے ماننے والوں کی مستند تشریحات اور تحریروں سے بھی استفادہ کیا تاکہ تحقیق میں یک طرفہ پن شامل نہ ہو۔

انہوں نے ملحدانہ، مادہ پرستانہ اور دہریہ افکار کا بھی مطالعہ کیا اور ان مفکرین کی سوانح عمریوں پر بھی نظر ڈالی جن کے نظریات نے جدید دنیا کو متاثر کیا۔ ان کا مقصد صرف نظریات کو جاننا نہیں تھا بلکہ یہ بھی سمجھنا تھا کہ ان نظریات کے حامل افراد کی فکری اور عملی زندگی کیسی تھی۔

اس وسیع مطالعے کے بعد انہوں نے قرآن مجید کا بار بار تدبر کے ساتھ مطالعہ کیا۔ عربی زبان سے واقفیت کی وجہ سے وہ قرآن کو براہِ راست سمجھ سکتے تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے سیرتِ نبوی ﷺ اور حدیث کے بنیادی ماخذ کا بھی گہرا مطالعہ کیا۔

مولانا مودودیؒ کے مطابق اس طویل تحقیق اور غور و خوض کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ قرآن مجید جس دین اور نظامِ فکر کو پیش کرتا ہے، وہ عقل، دلیل اور انسانی فطرت کے اعتبار سے نہایت مضبوط اور قابلِ اطمینان ہے۔

Want your business to be the top-listed Realtor/realty Service in Swabi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Mardan Road Swabi
Swabi
23430