Awazeswat.com

Awazeswat.com

Share

Daily Awaz-e-Swat, KPK's most renown Newspaper which keeps you in touch people not only locally but

10/05/2026

سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے ترجمان ڈاکٹر خالد محمود نے بنوں میں پولیس چوکی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملے ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر عوام کے جان و مال کا تحفظ کر رہے ہیں۔
ترجمان سوات ٹریڈرزفیڈریشن نے کہا کہ بنوں پولیس چوکی پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ڈاکٹر خالد محمود نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور شہداء کے خاندانوں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری تاجر برادری پاک فوج اور پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سیکیورٹی اداروں کی ہر قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

09/05/2026

*تھانہ منگلور پولیس کی ٹمبر مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں، غیر قانونی تختیاں برآمد، بھاری جرمانہ عائد*

سوات ( ) ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلور سرباز خان نے ٹمبر مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے موبائل گشت کے دوران کیل کی غیر قانونی 22 تختیاں برآمد کر کے ملزم پر محکمۂ جنگلات کی جانب سے 23,710 روپے جرمانہ عائد کیا۔

اسی طرح انہوں نے ٹمبر کی غیر قانونی سمگلنگ روکتے ہوئے ڈائنا گاڑی سے 136 عدد تختیاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمۂ جنگلات کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان سوات پولیس

Want your business to be the top-listed Media Company in Swat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Daily Awazeswat News Paper Office , Near Malakanano Masjid
Swat
19130