Hafiz Muhammad

Hafiz Muhammad

Share

Hafiz Muhammad
Digital Marketing ' freelancing ' SEO
Expert

10/03/2023

"یہ حرام کی کمائی کی گاڑی ہے، حلال کماتا تو سائیکل پر پھر رہا ہوتا"
"حرام کما رہا ہے تب ہی بنگلہ میں رہتا ہے۔ ورنہ دو کمروں کے گھر میں رہ رہا ہوتا"
ایک دور میں یہ بات اتنی تواتر سے سنی کہ مجھے بھی یہی محسوس ہونے لگا کہ حلال کی کمائی سے سائیکل بھی نہیں خریدی جا سکتی، کہاں گاڑی بنگلہ۔
اس احساس نے ذہن میں یہ بات ڈال دی کہ محنت کی حلال کمائی سے بس پیٹ کا نظام ممکن ہے، کچھ اور کرنا ہے تو حرام راستے پر چلنا پڑے گا۔
پھر سیدنا عثمان غنی کی سیرت نظروں سے گزری، عبدالرحمٰن بن عوف کو پڑھا، حضرت خدیجہ کو پڑھا تو معلوم ہوا اسلام کی بنیاد میں معاشی طور پر مستحکم افراد کا کلیدی کردار رہا ہے۔
موجودہ دور میں بھی معاشی طور پر مضبوط افراد دوسروں کا سہارا بنتے ہیں۔ امیر لوگ دوسروں کی تعلیم اور روزگار کا ذریعہ بنتے ہیں۔
غریب بیچارہ تو ایک وقت کی کھا کر دوسرے وقت کے لئے فکر مند ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
لہٰذا خود کی صلاحیتوں کو پہچان کر خود کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈالنا پڑے گا۔ آج نہیں تو دس سال بعد ہم بھی ایسی پوزیشن میں ہوں گے جہاں ہم دوسروں کا سہارا بن سکیں گے۔

روپے چھوڑو ڈالر کماؤ۔۔ پاکستان کو امیر بناؤ
پو ری دنیا ہماری منڈی ہے۔ تجارت کرو ۔ رسول خدا کی سنت پر عمل کرو .

09/03/2023

iSkills Taunsa Students reviews ❤❤

07/03/2023

کس کس کو معلوم ہے ?

05/03/2023

ملینیر بننے والے خوابوں کے نام

پتا ہے ملینیر بننے کے بعد آپ کیا بن جاؤ گے،

ایک غافل شخصیت، ایک ایسا شخص جس کی زندگی ملینیر بننے کے بعد بہت سے امتحانات سے گزرے گی، اسے غفلت سے لڑنا پڑے گا، اوقات کو قابو میں رکھنا ہوگا، زبان کو پہلے کی نسبت زیادہ سنبھالنا پڑے گا، رب کو بھی منانا پڑے گا؟

اپنے دوستوں، رشتہ داروں کے تانے بھی سننے پڑے گیں،

ملینیر بننے کے ساتھ ساتھ، ایک رحم دل انسان بننے کی بھی کوشش کریں، غریب کو بس عزت سنبھالنی ہے جب کہ امیر کو ایک لمبی جنگ کرنی پڑتی ہے.

ایک رحم دل انسان صرف پیسے کے حوالے سے غریب ہوتاہے، باقی معاملات میں وہ بادشاہ ہے.

Hafiz Muhammad

Want your business to be the top-listed Media Company in Taunsa?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Taunsa Shrif
Taunsa