RIPdepreesed

RIPdepreesed

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RIPdepreesed, Real Estate, Umarkot.

Photos from ‎دیسی معلومات اور علاج‎'s post 06/01/2025
06/01/2025

میں کسی مرتے ہوئے کی وہ آخری چیخ ہوں جسے سنا نہیں گیا جسے توجہ نہیں دی گئی_🙂🥀

Photos from Hikmat ki Dunia's post 03/01/2025
22/12/2024

عورت کو شوہر کا کھانا گرم کرنے یا موزہ ڈھونڈنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ نفیس مزاج عورتیں تو ویسے بھی ٹانگیں سمیٹ کر بیٹھنا پسند کرتی ہیں۔ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ مناسب رشتہ مل جائے۔ ڈوپٹہ سر پر لینے سے کسی عورت کی موت نہیں واقع ہوئی آج تک۔ آج کل کتنی عورتوں کے دس بچے ہوتے ہیں کہ یہ شکایت ہو کہ عورت بچہ پیدا کرنے کی مشین ہے۔ یہاں تین سے زیادہ بچے کسی کے گھر شاہد ہی ہوں۔

یہ مسائل عورت کے ہیں ہی نہیں-

عورت کا دکھ یہ ہے کہ تیزاب گردی ہوتی ہے۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ پسند کی شادی پر قتل ہوتی ہے۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ اگر وہ طلاق لینا چاہے وہ نہیں لے سکتی۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنا رشتہ نہیں بھیج سکتی۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ بھلے وہ کیسی ہی تعلیم یافتہ ہو، اسے جہیز لے جانا ہے۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ وہ محلے کے بدقماشوں کی شکایت باپ بھائی سے کرنے سے ڈرتی ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ مرد کی توجہ اس پر پڑ جائے تو یقین رکھا جاتا ہے کہ عورت نے ہی ورغلایا ہو گا۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ روٹی گول نہ ہو تو بوریا بستر گول ہو جاتا ہے۔

عورت کی غلطی کو زمانہ معاف نہیں کرتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ تعلیم زیادہ ہونے کو اس کی عمر کے زیادہ ہونے اور دماغ کے خراب ہونے کی دلیل سمجھا جاتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کی نوکری کو اس کی بدکرداری کی دلیل مانا جاتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے سوشل میڈیا پر ہونے کو اس کی "دستیابی" کی دلیل مانا جاتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ پسند کی شادی آج بھی اس کے خاندان کے ماتھے کا داغ ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اسے بھائیوں کی خاطر جائیداد میں حق چھوڑ کر اچھی بہن ہونا ثابت کرنا ہوتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اسے ساری عمر ماں باپ کی عزت کی خاطر کسی مرد کی مار بھی سہنی پڑ سکتی ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بیوہ یا مطلقہ ہو جائے تو اسکو رشتہ نہیں ملتا۔ کوئی اس کے یتیم بچوں کے سر پردست شفقت نہیں رکھتا۔

لیکن معاشرہ ان سب مسائل کا حل بتانے سے قاصر ہے۔

19/12/2024

*آج کی آٹھ 8 بہت ہی خوبصورت عمدہ زبردست سنہری باتیں*

(1)کنارے پر تیرنے والی لاش کو دیکھ کر یہ سمجھ میں آیا ۔۔۔
بوجھ جسم کا نہیں سانسوں کا تھا ۔۔۔۔

(2)سفر کا مزہ لینا ہو تو، ساتھ سامان کم رکھئے۔
اور زندگی کا مزہ لینا ہو تو دل میں ارمان کم رکھئے۔

(زندگی کو اتنا سیریس لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہاں سے زندہ بچ کر کوئی نہیں گیا۔

(4)جنکے پاس صرف سکٌے تھے وہ مزے سے بھیگتے رہے بارش میں ۔۔۔
جنکے پاس نوٹ تھے وہ چھت کی تلاش میں رہ گئے۔۔۔

(5)پیسہ انسان کو اوپر لے جا سکتا ہے ۔۔۔۔
لیکن انسان پیسہ اوپر نہیں لے جاسکتا ۔۔۔

(6)کمائی چھوٹی یا بڑی ہوسکتی ہے ۔۔۔۔
پر روٹی کا سائز لگ بھگ سبھی گھروں میں ایک جیسا ہی ہوتا ہے

(7)انسان چاہتا ہے، اڑنے کو پر ملے ۔۔۔
اور پرندے سوچتے ہیں کہ رہنے کو گھر ملے ۔۔۔

(8)کام سے ہی پہچان ہوتی ہے انسان کی ۔۔۔۔
مہنگے کپڑےتو "پُتلے" بھی پہنتےہیں دوکانوں میں ۔۔۔۔

Want your business to be the top-listed Realtor/realty Service in Umarkot?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Website

Address

Umarkot