GR Science Academy Daska

GR Science Academy Daska

Share

Education,
Motivation,
Poetry,
Facts,
Current Affairs,
Be Positive,
Sharing,
Caring,
Humanity. Education, Motivation, Poetry, Facts, Current Affairs.

14/07/2026

کہ یَاد تیری ہے، بڑی بارِیک بِینی سے بُنے ہوئے جال نُمَا...
پھڑپھڑاتا ہوں آزاد ہونے کو جِتنا، اُتنا اور اُلجھ جاتا ہوں اِس میں...
کہ میں وہ قید کِیا ہوا پرِندہ ہوں، تیری یَاد کے پِنجرے میں...
جِس کو بھول گیا شکاری، کِسی بَڑے شکار کے پھنس جانے سے، اُس کے شکنجے میں...
کرو گے جَب کبھی شمار، اپنے پھندوں کی تعداد کو تُم...
کب کہاں بچھایا تھا کِس کے لیے، کَم پڑنے والے جال کو، یَاد کرو گے تُم...

پھر اچانک چونک جانے سے، ننگے پاؤں اُس کی جانب...
بھاگ کر جانے سے، کُچھ فائدہ نہ ہوگا، حاصل تُم کو...
وہ تو مَر گیا ہوگا انتظار میں تیرے...
آخر کب تک کُوئی دیوانہ، زندہ رہ سکے گا...
فقط خواب و افکار میں تیرے...

بے بَسی و پژِمردگی کا عالَم کیا ہوگا، اُس بے جان پرِندے کے چہرے پر...
جو اُڑتے ہوؤں کو دیکھ کر آسماں کی طرف، کہے خُدا سے...
کہ مجھے خواہِش نہیں رہی اُڑنے کی اب، افلاک میں تیرے...
بھیج دے کِسی ظالم شکاری کو، جو حَلال کر لے مجھے...
اٹکی ہے جو جاں، نکلے وہ اور، سکوں ہو جائے رگِ جاں کو میرے
رضاؔ 🖤
#عمر #قید #بہ #مشقت🖤

21/06/2026

رُوح میری، نِکل کَر جِسم سے میرے
رُوبرُو ہُوتی ہے مُجھ سے جَب

تڑپ جَاتِی ہے حَالتِ زَار، دیکھ کَر خَد و خَال سے میرے
کہ رُوح کِی لَگَائی، سہتے ہیں بَدَن کیسے کیسے
رَضاؔ

14/06/2026

اَب اَگلی بار پھر سے، چَکھ لُوں گَر
پَھل کوئی تیری جَنّت سے، تو خُدایا

پہلے جو دی اُس میں کُچھ رِعایت کَر دینا
سَزا اِس دُنیا میں بھیجنے کی، دوبارہ نہ دینا

کہ اِس سے بَدتَر تو، تیری
جَہنّم بھی نہ ہوگی مولا
حُکم جو تیرا بَجا لے آتی ہے

پھینک دینا آگ میں ہی، کہ وہ تو
کُن پہ تیرے گُلزار ہو جاتی ہے
رضاؔ

Telephone

Website

Opening Hours

Monday 14:30 - 20:00
Tuesday 14:30 - 20:00
Wednesday 14:30 - 20:00
Thursday 14:30 - 20:00
Friday 15:00 - 20:00
Saturday 14:30 - 20:00