ARG Digital
"ARG DIGITAL — Clear, reliable news with modern, trusted reporting."
11/02/2026
امریکہ نے نیٹو کے اہم کمانڈ عہدے چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو اتحادیوں پر اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری اٹھانے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں جس کےنتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا
مزید جاننے کیلئے کمنٹ میں دیئے گئے لنک پر کلک کریں
10/02/2026
پاکستان نے امریکہ کو 32 رنز سے شکست دے دی
10/02/2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو سالانہ 8.8 ملین ڈالر کی ریکارڈ بولی پر فروخت کر دیا گیا، جو اس لیگ کی تاریخ میں سب سے بڑی فرنچائز ڈیل ہے۔
ایک نجی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی ولی ٹیکنالوجیز نے لاہور میں منعقدہ نیلامی میں سابق چیمپئن ملتان سلطانز کے حقوق کامیابی سے حاصل کیے، جس کے بعد یہ ٹیم پی ایس ایل کی سب سے قیمتی فرنچائز بن گئی۔ اتوار کو بولی جیتنے کے فوراً بعد ولی ٹیکنالوجیز نے اعلان کیا کہ وہ ملتان سلطانز کے نام کو ختم کر کے ٹیم کا نام ملتان کے بجائے راولپنڈی رکھے گی، جو کہ مالک کا آبائی شہر ہے۔
ولی ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو احسن طاہر نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آنے والے ہفتوں، مہینوں اور برسوں میں یہ سفر نہایت دلچسپ ہوگا اور ہم مختلف پیش رفت کے ذریعے اپنے شائقین کو حیران کرتے رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ رواں سیزن سے پی ایس ایل کو چھ سے بڑھا کر آٹھ ٹیموں تک توسیع دی جا رہی ہے، جبکہ لیگ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔