JUI GH
اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام اور ہر ظالم کی بغاوت پر مظلوم کی حمایت، شریعت محمدی کے لئے کوشش کرنا
> پشاور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی اہم پریس کانفرنس
قائدِ جمعیت کا جرأت مندانہ اور عوامی ترجمانی پر مبنی اعلان
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔اس سنگین صورتحال کے پیشِ نظر قائدِ جمعیت نے ایک جراتمندانہ اور دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کے روز پاکستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ صرف ایک احتجاج نہیں بلکہ عوام کے حق کی آواز بلند کرنے کی تحریک ہے۔ ہم ہرگز عوام کو مہنگائی کے اس طوفان میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ جمعیت ہمیشہ کی طرح آج بھی مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
قائدِ جمعیت نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ حکمرانوں تک یہ واضح پیغام پہنچ جائے کہ عوام اب مزید ظلم، ناانصافی اور مہنگائی برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ یہ احتجاج عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا،
* *
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the place of worship
Telephone
Website
Address
Karachi
75010