Ahmad Raza Ali Raza Traders vehari.
Agriculture Consult
08/02/2026
سٹرس فارمر کے لیے اہم پیغام
فروٹ اترنے کے فوراً بعد باغ کو
فوسٹائل المونیم 1.5 گرام فی لیٹر (Fosetyl-Aluminium)
پلس
اسیٹا میپرڈ (Acetamiprid) 1 گرام فی لیٹر
پلس
امیڈا کلوپرڈ 1 گرام فی لیٹر
کا سپرے کریں اور پھول نکلنے سے پہلے رپیٹ کریں۔
پھر 80/85 فیصد دانہ بننے پر دھرائیں۔
تو اس شکل جیسا فروٹ آپ کے باغ میں نظر نہیں آئے گا۔
زہر آپ بدل بھی سکتے ہیں ۔ ساتھ زنک بوران امینو ایسڈ یا سی ویڈ ایکسٹریکٹ بھی ڈال سکتے ہیں ۔
ریٹ بھی اہم ہیے لیکن کوالٹی اور پیداوار ریٹ سے زیادہ اہم ہے
راؤ عمر دراز ایگریکلچر کنسلٹنٹ
ڈاکٹر سیڈ کارپوریشن وہاڑی
03017945127
02/02/2026
بہاریہ مکئی اور یوریا سلفر زنک بوران
بہاریہ مکئی میں یوریا کی پہلی اپلیکیشن اس وقت کی جانی
چاہیے جبکہ مکئی کا پودا 6 انچ کا ہو جائے۔۔۔۔
بجائی کے وقت یا اگاو کے وقت مکئی کو یوریا یعنی نائٹروجن کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔۔۔۔۔
مکئی کا پودا جب تک کہ 6 انچ کا نہ ہو جائے اس وقت تک اسکی جڑ زمین سے نائٹروجن لینے کے قابل نہیں ہوتی ہے۔۔۔۔۔
مکئی میں وجیٹیٹیو سٹیج کی آخری یوریا کھاد ٹیسلنگ سے 6۔7 پہلے تک مکمل کر لینی چاہیے۔۔۔۔
یوریا کی پہلی اپلیکیشن
یوریا 25 کلو
زنک 2۔4 کلو (بمطابق زمین)
جب پودا 6 انچ کا ہو جائے
پہلی اپلیکیشن کے بعد جو پانی لگائیں
یوریا 50 کلو
سلفر 2۔4 کلو
دوسری اپلیکیشن کے بعد جو پانی لگائیں
یوریا 50 کلو
سلفر 2 کلو
تیسری اپلیکیشن کے بعد جو پانی لگائیں
یوریا 50 کلو
زنک 1۔2 کلو
چوتھی اپلیکیشن کے بعد جو پانی لگائیں
یوریا 40 کلو
سلفر 1 کلو
بوران 1۔2 کلو
یہ شیڈول آپکی آسانی کے لئے دیا گیا ہے اپنی سہولت اور حالات مطابق اس میں ایک سے دو دن اوپر نیچے کر سکتے ہیں۔۔۔۔
ریپروڈکٹیو سٹیج کی کھاد
ٹیسلنگ مکمل ہونے کے 7 دن بعد
یوریا 25 کلو
سلفر 1 کلو
زنک 1 کلو
پوٹاش 6۔8 کلو
مکئی میں ان کھادوں کی اپلیکیشن کا بہترین طریقہ کھادیں ڈرم میں فلڈ کرنا ہوتا ہے۔۔۔۔
ہمیشہ کوشش کریں کہ یوریا کو اکیلا فلڈ نہ کریں خاص کر جب دن کے اوقات اور گرم موسم میں فلڈ کی جائے ساتھ کوئی ایک مائیکرو نئیوٹرینٹ مکس کر کے فلڈ کرنے سے یوریا کی افادیت بہت بہتر ہو جاتی ہے۔۔۔۔
یہ کھاد کی مقدار ایسے زمین کے لئے ہے جہاں پچھلی فصل مکئی تھی۔۔۔۔
زرخیز زمین ہے تو تجویز کردہ یوریا کی مقدار میں 10۔15 فیصد کمی کر سکتے ہیں۔۔۔۔
اپنی سابقہ پریکٹس اور زمین مطابق اپنی کھادوں کی مقدار کا تعین کر سکتے ہیں۔۔۔
یوریا زنک سلفر ایک ڈرم میں حل کر سکتے ہیں۔۔۔۔
زنک اور ایس او پی کو ایک پانی پر فلڈ کر سکتے ہیں لیکن انہیں ایک ڈرم میں مکس نہ کریں اس سے ایس او پی کی سولیبیلیٹی متاثر ہوتی ہے۔۔۔
زنک کے فولئیر سے زنک کی ضرورت اور افادیت حاصل نہیں ہوتی بہتر ہے اسے فلڈ کریں، زنک سلفیٹ پاوڈر شکل 27 فیصد سب سے بہتر اور سستی سورس ہے، لیکوئیڈ زنک سے اجتناب کریں۔۔۔۔
سلفر 80 فیصد ، بائیو سلفر استعمال کر سکتے ہیں ۔۔۔
الو کے بعد مکئی کاشت کی صورت میں اوپر تجویز کردہ سلفر اور زنک کی مقدار سے 20 فیصد زیادہ استعمال کریں تاکہ فکس فاسفورس ایکٹیو ہو جائے۔۔۔۔
زبردست یوریا دینے سے زنک کی ضرورت پوری نہیں ہوتی یہ کھاد صرف چھٹہ اور کیرا کرنے کے لئے ہے اگر کوئی مجبوری نہ ہو تو اسے ڈرم میں حل کر کے فلڈ کرنے سے اجتناب کریں۔۔۔۔
مکئی کی نائٹروجنی ضرورت کے لئے سب سے بہترین کھاد یوریا ہے امونیم نائٹریٹ یا گنوارہ مکئی کی وجیٹیٹیو سٹیجز میں یوریا کا متبادل نہیں ہے۔۔۔۔۔
راؤ عمر دراز ایگریکلچر کنسلٹنٹ
ڈاکٹر سیڈ کارپوریشن وہاڑی
03017945127
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Vehari
Opening Hours
| Monday | 06:00 - 21:00 |
| Tuesday | 06:00 - 21:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |