Current Affairs

Current Affairs

Share

asalam alaikum to All

13/07/2026

ماخوذ...
ستلج تو پورے پنجاب کی داستان نکلی، دیکھ کر یوں لگ رہا تھا یہ 2022 سے لیکر 2026 تک کی پاکستانی پنجاب کی داستان ہے، وہی لوگوں کو گھروں سے اٹھانا وہی عدالتوں کی بجائے سی سی ڈی طرز کے گروہ سے پار لگوانا فرق اتنا تھا کہ وہاں 400 کلو لکڑی ہر جسد کی آخری رسومات پر چاہئے ہوتی تھی اور یہاں محض 2 گز کا گڑھا، وہاں 25000 لوگ مٹی کر دئیے گئے یہاں ابھی تعداد کا اصل تخمینہ نہیں ہے، وہاں بھی فوج کے بڑے افسر نے بھارتی پنجاب پولیس کے آئی جی کو ٹریننگ دی تھی یہاں بھی وہی ٹریننگ اور حکم دیتے ہیں وہاں بھی گردوارے پر آپریشن کر کہ کہا گیا کوہ یہ انگروادی ہیں یہاں بھی 9 مئی کروا کے کہا گیا یہ دہشتگرد ہیں، وہاں بھی مائیں ہاتھ جوڑ کر پولیس سے اپنے لعل مانگتی رہیں مگر نہ ملے یہاں بھی مائیں دفن ہوجاتی ہیں لعل قید میں ہیں وہاں بھی اس آئی جی کو ایوارڈ دئیے گئے یہاں بھی ماؤں کی گودیں اجاڑنے پر ایوارڈ دئیے گئے وہاں بھی سب سے بڑا انگروادی اسے کہا گیا جو انسانی حقوق کیلئے کام کرتا تھا یہاں بھی سب سے بڑی مجرم اس وقت ایمان مزاری ہے، میں ن 400 کلو لکڑی کی بات کی تو اس خرچ کو بچانے کیلئے دریا برد کرنے کا آغاز کیا گیا جس وجہ سے اس کا نام ستلج رکھا گیا ہے کیونکہ وه دریائے ستلج تھا میں اس وقت 10 سال کا تھا ہم اکثر سنا کرتے تھے کہ سیالکوٹ یعنی ہمارے شہر میں بھارت کی طرف سے آنے والے دریائی پانی میں کوئی جسد آیا ہے لیکن یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ جسد کس طرح سے آ رہے ہیں ہمیں کیا پتہ تھا یہ کس سختیوں سے روحوں سے جدا ہو کر اس طرف آ گئے ہیں کہ اپنی مٹی نہی نہیں دی گئی، یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہے ہر سانحے جسے یہ اپریشن کہتے ہیں اسکے بعد لواحقین سے کہا جاتا ہے جسد تب ملے گا جب یہ لکھ کر دو گے کہ اس کی موت حادثاتی ہے لیکن میں تاریخ پر حیران ہوں کہ 1992 سے 1996 تک جب سیاہی کی صحافت تھی اس تاریخ میں سے بھی گھناؤنے کردار کو آج بڑی سکرین پر پیش کر دیا گیا ہے تو سوچو یہاں تو ڈیجیٹل صحافت کا زمانہ ہے سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز موجود ہیں تاریخ کس آسانی سے سب کچھ اگل دے گی اور یہ کہیں منہ چھپانہیں سکیں گے یہ ہی نہیں بلکہ ان کی آنے والی کئی نسلیں ان سے اعلان لاء تعلقی کریں گی، ستلج کی داستان بہت کچھ سکھا گئی بہت کچھ بتا گئی پنجاب کو اکٹھا کر گئی ہے..

Want your business to be the top-listed Media Company in Hyderabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Rua Saragoca 74
Hyderabad
3000-379

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00