Zayan perdasi
I am from Pakistan I am influencer.Social media.Activist.Digital creator.Vlogging.Motivational speak
یقین کرنا مشکل ہے مگر یہ حقیقت ہے
لیکن جب ارادے اللہ کے لیے ہوں تو راستے خود آسان ہو جاتے ہیں 🌿
آج اچانک موبائل میں پرانی تصاویر دیکھتے ہوئے ایک ایسے بھائی کی یاد تازہ ہو گئی جسے بھولنا آسان نا ممکن ہے ۔
گزشتہ سال ایک بھائی سوئٹزرلینڈ سے عمرہ کرنے کے ارادے سے پیدل سفر پر نکلے۔ راستے میں 9 ممالک عبور کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچے۔ جب وہ دمام پہنچے تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ان کی خدمت کا موقع عطا فرمایا، جو میرے لیے باعثِ فخر اور بہت بڑا اعزاز ہے۔
الحمدللہ، یہ بھائی کچھ دن میرے پاس رہے۔ اس وقت حج کا موسم تھا اور شدید گرمی اپنے عروج پر تھی۔ میں نے کئی بار ان سے کہا کہ بھائی! اب آپ نے اتنا لمبا سفر طے کر لیا ہے، باقی راستے کے لیے میں آپ کو بس کا ٹکٹ لے دیتا ہوں، اتنی گرمی میں پیدل جانا بہت مشکل ہوگا۔
لیکن ان کا جواب آج بھی میرے کانوں میں گونجتا ہے:
“میں نے عمرہ پیدل کرنے کی نیت کی ہے، اور ان شاء اللہ پیدل ہی جاؤں گا۔”
سوچیے ذرا…
سوئٹزرلینڈ سے نکل کر 9 ممالک کا سفر…
سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کلومیٹر…
شدید گرمی…
لمبے اور تھکا دینے والے راستے…
اور پھر دمام سے مکہ مکرمہ تک بھی پیدل سفر!
ہم میں سے اکثر لوگ چند کلومیٹر چلنے سے تھک جاتے ہیں، لیکن جب دل میں اللہ کی محبت ہو، مقصد اللہ کا گھر ہو اور ارادہ مضبوط ہو تو انسان وہ کر گزرتا ہے جس کا تصور بھی مشکل لگتا ہے۔
الحمدللہ بعد میں ان کی مجھ سے بات ہوئی اور وہ بخیر و عافیت عمرہ ادا کرنے میں کامیاب ہوئے۔
آج پورا ایک سال گزرنے کے بعد جب ان کی تصاویر دوبارہ دیکھیں تو دل بھر آیا، آنکھیں نم ہو گئیں اور بے اختیار ان کے لیے دعا نکل پڑی۔
اللہ تعالیٰ اس بھائی کو اپنی رحمتوں، برکتوں اور سلامتی کے سائے میں رکھے، ان کی ہر نیک دعا قبول فرمائے اور ان کے اس عظیم جذبے کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین
منزلیں طاقت سے نہیں، نیت سے حاصل ہوتی ہیں۔
جب نظر اللہ پر ہو تو دنیا کا ہر مشکل راستہ آسان ہو جاتا ہے۔ ❤
سعودی عرب ریاض میں لائیو کرتے ہوئے ایک پاکستانی بھائی کی بات سنی تو سوچنے پر مجبور ہو گیا۔ آخر لوگ کام اور کاروبار کے بارے میں ایسی باتیں کیوں کرتے ہیں جو حقیقت سے بالکل مختلف لگتی ہیں؟ 🤔
کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہوتی ہیں، لیکن آج اس بھائی کی گفتگو نے کئی سوالات کھڑے کر دیے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
King Fahd
34425