Pakistan Rail Express Updates

Pakistan Rail Express Updates

Share

Pakistan Railway News Update

18/05/2026

🚨 آج رات کچھ گھنٹے پہلے کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس شہدادپور کے قریب لیول کراسنگ پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔
الحمدلّلہ تمام مسافر محفوظ رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جبکہ اصل وجوہات سے متعلق انتظامیہ بعد میں آگاہ کرے گی۔

اس حادثے کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ عید کے رش میں پہلے ہی اضافی ریکس کی کمی ہے، اوپر سے ٹرینوں کی تاخیر نے مسافروں کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے۔ کئی گاڑیاں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں اور ان کی واپسی و دوبارہ روانگی کا شیڈول بھی متاثر ہو رہا ہے۔

اللہ تعالیٰ پاکستان ریلوے کے سفر کو محفوظ بنائے اور تمام مسافروں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین 🤲

10/05/2026

اج رات کوصادق آباد اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس کو گزشتہ دو گھنٹوں سے پر روکا ہوا ہے سی سی ڈی کا سرچ آپریشن، اطلاعات کے مطابق 2 انتہائی مطلوب مجرم گرفتار

06/05/2026

📢 اہم اعلان — پاکستان ریلویز

پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کمرشل مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور مسافروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت متعدد ایکسپریس اور پسنجر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں مختلف ٹرینوں کے لیے پری کوالیفیکیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ بولی (اوپن آکشن) صرف پری کوالیفائیڈ پارٹیوں کے درمیان منعقد کی جائے گی۔

📅 اہم تاریخیں:
• پری بِڈ کانفرنس: 14 مئی 2026
• درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 25 مئی 2026 (صبح 11 بجے تک)
• درخواستیں اسی روز 11:30 بجے کھولی جائیں گی

دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں اور کنٹریکٹرز کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

📍 مزید معلومات اور دستاویزات پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹر لاہور سے حاصل کی جا سکتی ہیں یا آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔

پاکستان ریلویز — بہتری کی جانب ایک اور قدم 🚆

06/05/2026

لائن کراس کرنا مہلک ہو سکتا ہے۔ احتیاط کیجیے!!!

Photos from Pakistan Rail Express Updates's post 06/05/2026

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی، جناب جمشید عالم نے کراچی کینٹ اسٹیشن سے بن قاسم اسٹیشن تک فٹ پلیٹ معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈین-I اور ڈی ایس ٹی ای-II بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
معائنے کے دوران بن قاسم اسٹیشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ شعبوں کو ضروری بہتری کے لیے ہدایات جاری کی گئیں تاکہ ریلوے آپریشنز کو مزید مؤثر اور بہتر بنایا جا سکے۔

06/05/2026

شدید گرمی میں شالیمار ایکسپریس والوں کو ہے اپنے مسافر کا خیال
کراچی سے لاہور /لاہور سے کراچی تمام اے سی کلاس کے کرایوں میں 20 فیصد تک کرایوں میں کمی
یہ آفر 12 مئی تک ہے شالیمار ایکسپریس روانگی ٹائم صبح 7 بجے
اے سی اسٹینڈرڈ کرایہ 7660
اے سی پارلر 9420
اے سی بزنس 10 ہزار
یہ کرایہ صرف اور صرف شالیمار کا ہے
AA Enterprises

06/05/2026

رحیم یار خان کے لیے خوشخبری پاکستان ریلوے رحیم یار خان کے اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے جا رہا ہے بہترین وائیٹنگ ہال بنایا جائے گا ٹوٹ پھوٹ کا شکار پلیٹ فارم نئے انداز میں تیار کیا جائے گا پارکنگ اسٹینڈ اور بلڈنگ کو بھی سنوارا جائے گا فری وائی فائی سہولت مہیا کی جائے گی

06/05/2026

🚆 اکبر ایکسپریس کی بحالی کا مطالبہ
اکبر ایکسپریس ایک اہم مسافر ٹرین رہی ہے جو لاہور اور کوئٹہ کے درمیان عوام کو سفری سہولت فراہم کرتی رہی۔ اس ٹرین کا پرانا نام کوئٹہ ایکسپریس تھا اور بعد میں اس کا نام تبدیل کر کے اکبر ایکسپریس رکھا گیا۔
یہ ٹرین ماضی میں عوام کے لیے ایک قابلِ اعتماد اور مقبول سفری ذریعہ سمجھی جاتی تھی، لیکن وقت کے ساتھ اسے نظرانداز کر دیا گیا اور آج بھی اس کی مکمل بحالی نہیں ہو سکی۔
عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ دیگر ٹرینوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ اس اہم ٹرین کو بھی ترجیح دی جائے تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولت میسر آ سکے۔
یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ مختلف ٹرینوں کی بحالی کے فیصلوں میں ترجیحات کیوں مختلف رہیں، جبکہ کچھ اہم روٹس اور مسافر ٹرینیں اب بھی نظرانداز ہیں۔
مسافروں اور شہریوں کی جانب سے حکومت اور ریلوے حکام سے اپیل ہے کہ اس اہم روٹ کو دوبارہ فعال کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

06/05/2026

رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن جلد ہی ایک بڑے اپگریڈ سے گزرنے جا رہا ہے، جس میں مسافروں کی سہولت، جدید انفراسٹرکچر اور بہتر سروس کو مزید بہتر بنایا جائے گا
وفاقی وزیر ریلوے

06/05/2026

بریکنگ نیوز
صبح 9 بج کر 6 منٹ پر صادق آباد رحیم یار خان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے شدت 4.9ریکارڈ کی گئی

Want your organization to be the top-listed Government Service in Tabuk?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Umluj
Tabuk
48310