Job Alert
Daily updates Like this page and get your daily lesson.
ان میں سے کس ملک میں جانا آسان ہے؟
جو لوگ وہاں گئے ہیں وہ بتائیں
Poland, Romania, Singapore, Hong Kong, Malaysia, portugal, Canada
28/05/2026
پاکستان میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے آئیڈیا
آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کئی ملین لوگ ای کامرس سے منسلک ہیں دنیا کے تقریباً تمام کاروبار آن لائن ہوتے جا رہے ہیں
لیکن ذرا سوچیں گے اگر مغربی ممالک کے تمام لوگوں سے کریڈٹ کارڈ لے لیا جائے اور پے پال کو ختم کردیا جائے تو یہ ساری انڈسٹری دڑھم سے نیچے آ گرے گی
پاکستان میں آن لائن کاروبار اس لئے ترقی نہیں کر سکے کیونکہ یہاں کے لوگوں کے پاس یا تو کریڈٹ کارڈ نہیں اور اگر ہے بھی تو وہ آن لائن اسے استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں میرا آئیڈیا یہ ہے کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایک سکریچ کارڈ متعارف کروایا جائے اور ملک میں موجود باقی تمام سکریچ کارڈ بند کر دیے جائیں اسی ایک کارڈ کے ذریعے تمام طرح کے بل ادا ہو سکیں بجلی گیس پانی موبائل کے بل کے علاوہ حکومتی فیسیں اور ٹیکس بھی اس سے ادا ہو سکے یہ کارڈ ویب سائٹ پر بھی اکسپٹ ہو سکے۔
اس کا فائدہ یہ ہو گا پڑھے لکھے نوجوان آن لائن کام کر کے پیسے کما سکیں گے جب انہیں آن لائن کام کرنے کا تجربہ ہو جائے گا تو یہی لوگ دوسرے ممالک کے لیے کام کر کے ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ کمانے کے قابل ہو جائیں گے۔
پڑھی لکھی خواتین بھی گھر بیٹھے رزق حلال کمانے کے قابل ہو جائیں گی۔ اس کارڈ سے گردش زر میں بھی اضافہ ہوگا اور حکومتی واجبات بروقت ادا ہوسکیں گے اور مزے کی بات یہ ہے کہ حکومت نے اس کے لئے کوئی پیسے بھی خرچ نہیں کرنے وزیراعظم اگر صرف ایک حکم جاری کر دیں تو سٹیٹ بنک یہ کارڈ جاری کر سکتا ہے۔ آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات سے پاکستان ہر سال 15 سے 20ارب ڈالر کما سکتا ہے. اس کارڈ کا اجراء آئی ٹی کی برآمدات میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا.
پی آئی اے, ائیر بلیو, ایئر سیال, ایمریٹس ایئر, اتحاد, قطر ایئرویز, العریبیہ, سعودیہ, گلف ایئر اور عمان ایئر کے ریٹ پہلے کمنٹ میں