Imran write
تُجھے کِس نے کہا کہ ممکن یے
میں رہوں اور تو نہ رہے مُجھ میں❤
07/04/2026
جنوں کو ضبط سیکھا لوں تو پھر چلے جانا
میں اپنا آپ سنبھالوں تو پھر چلے جانا
اُسی طرح ہے ابھی تشنگی اِن آنکھوں میں
میں اِن کی پیاس بُجھا لوں تو پھر چلے جانا
میرا یہ وہم کہ تم لوٹ کر نہ آؤ گے
یہ وہم دل سے نکالوں تو پھر چلے جانا
نثار ہوتے ہیں شمع پہ کیسے پروانے
یہ جشن تم کو دیکھا لوں تو پھر چلے جانا
پھر اس کے بعد ملاقات ہو نہ ہو بتول
تمہارا قرض چکا لوں تو پھر چلے جانا..
05/02/2026
دیکھ کر تجھ کو ترے پاس یوں آ بیٹھتے ہیں
جیسے پنچھی کسی جھرنے پہ اُتر آتے ہیں
سادہ دل یوں ہیں اک بار جو ہنس کر دیکھے
ہم اسے عشق ہی کرنے پہ اُتر آتے ہیں
احمد خلیل
05/02/2026
دل و نگاہ میں، بانہوں میں بھر لیا جائے
کسی طرح تجھے محفوظ کر لیا جائے
تمہارا ساتھ ملا ہے تو پھر ضروری ہے
کہیں ستاروں کے جھرمٹ میں گھر لیا جائے
کامران احمد قمر
05/02/2026
یہ آنکھیں جب تمہیں دیکھتی ہیں تو جیسے کائنات تھم سی جاتی ہے ، ہر منظر دھندلا پڑ جاتا ہے اور بس تمہارا چہرہ نمایاں ہو کر دل و دماغ پر چھا جاتا ہے۔ ان آنکھوں میں ایک عجیب سی چمک آ جاتی ہے، جیسے برسوں کی پیاس کو سکون مل گیا ہو جیسے دل کی دھڑکنیں ایک نئی لے پر چلنے لگتی ہوں۔ تمہارا دیدار ایک ایسی خوشی ہے جسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں اس لمحے بر غم بر درد هر فکر ختم ہو جاتی ہے اور بس ایک خوشبو ایک روشنی دل میں اترتی ہے۔ آنکھیں خاموشی سے وہ سب کہہ دیتی ہیں جو زبان کبھی کہہ نہیں پاتی اور تمہاری موجودگی میں ان کا ہر پل ایک عبادت بن جاتا ہے، جیسے جينا صرف اسی لمحے کے لیے ہو، جیسے آنکھوں کا اصل مقصد بی تمہیں دیکھنا ہو❤️
05/02/2026
مجھے محبت ہے اس کے پیروں کے نیچے کی زمین سے اور اس کے سر کے اوپر سے گزرتی ہوا سے اور ہر وہ چیز جس کو وہ چھوتی ہے اور ہر ایک لفظ جو وہ کہتی ہے مجھے اس کا ہر روپ پسند ہے اور اس کا ہر عمل اپنی مکمل شخصیت کے ساتھ پسند ہے
کون پھر تجھ کو سراہے گا میری مانند
کون رکھتا ہے میری جان ہماری آنکھیں
คลิกที่นี่เพื่อเป็นสมาชิก?
ประเภท
ติดต่อ บุคคลสาธารณะ
เบอร์โทรศัพท์
เว็บไซต์
ที่อยู่
Mae Chan
เวลาทำการ
| จันทร์ | 09:00 - 17:00 |
| อังคาร | 09:00 - 17:00 |
| พุธ | 09:00 - 17:00 |
| พฤหัสบดี | 09:00 - 17:00 |
| เสาร์ | 09:00 - 17:00 |