Pakistan Views

Pakistan Views

Share

Pakistan News, Views, & Reviews

06/28/2026

‼️ *بریکنگ*
*پاکستان رینجرز سندھ کیمپ حملے میں ملوث زخمی دہشت گرد کے ہوشربا انکشافات*

پاکستان رینجرز کیمپ پر بزدلانہ حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے پس پردہ افغان طالبان رجیم کے شواہد سامنے آ گئے

*بزدلانہ حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ؛*
میرا نام عثمان علی ہے اور میں افغانستان کے علاقے جلال آباد سے آیا ہوں

میرے ساتھ 3 اور ساتھی بھی تھے جن کا نام عبدالہادی، جانان اور عمر فاروق تھا ، *گرفتار دہشت گرد عثمان*

میرے ساتھ آنے والا دہشتگرد عبدالہادی مارا جا چکا ہے ، *گرفتار دہشت گرد عثمان*

دہشت گرد جانان نے پاکستان رینجرز کے کیمپ پر بم پھینکا تھا، *گرفتار دہشت گرد عثمان*

ہم لوگ سات دن قبل پاکستان آئے تھے عبدالہادی کے پاس جو باجوڑ کا رہائشی تھا، *گرفتار دہشت گرد عثمان*

ہمیں زیر تعمیر بلڈنگ میں رکھا گیا تھا، حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ عبدالہادی وزیرستان سے لایا تھا، *گرفتار دہشت گرد عثمان*

دوسری طرف جانے کے لیے جب میں بھاگ رہا تھا تو مجھے گولی لگ گئی اور میں وہیں گر گیا، *گرفتار دہشت گرد عثمان*

میرا تعلق جماعت الاحرار سے ہے جس کے افغانستان میں کمانڈر کا نام احرار مولوی صاحب ہے، *گرفتار دہشت گرد عثمان*

ہم سب کو افغانستان میں تربیت دی گئی تھی مجھے صرف جیکٹ دی گئی تھی خود کش ہم خود تیار کر لیتے ہیں، *گرفتار دہشت گرد عثمان*

ہم سب خود کش جیکٹ تیار کر لیتے ہیں *ہمیں افغانستان میں پہلے سے تربیت دی گئی تھی*، *گرفتار دہشت گرد عثمان*

افغانستان میں خود کش جیکٹ اور دیگر ٹریننگ عمر قاری نے دی تھی ، *گرفتار دہشت گرد عثمان*

کراچی آنے سے پہلے ہمارے لیےافغانستان سے سب انتظامات ہو گئے تھے۔ عبدالہادی یہاں سب جانتا تھا۔پہلے بھی یہاں آیا تھا، *گرفتار دہشت گرد عثمان*

پہلے ہمیں فوج اور رینجرز میں فرق معلوم نہیں تھا، پھر یہاں آ کر رینجرز سے واقف ہوئے اور ہمیں یہ بتایا گیا کہ یہ سب کافر ہیں ، *گرفتار دہشت گرد عثمان*

*دفاعی ماہرین کے مطابق* ؛
افغان طالبان رجیم افغانستان کی سرزمین کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا کر پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہے

اس سے قبل بھی پاکستان متعدد بار افغان طالبان رجیم کو سرحد پار دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد پیش کر چکا ہے، *دفاعی ماہرین*

05/23/2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران میں۔
شہباز شریف چین میں۔
آصف زرداری ٹنڈو اللہ یار میں۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Farmington Hills?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Farmington Hills, MI