Muhammad Bilal Ghauri

Muhammad Bilal Ghauri

Share

منفرد انداز کے مقبول ترین کالم نگار محمد بلال غوری Decorated Sr. Journalist, Digital Content Creator, Columnist @Daily Jang

06/20/2026

بھارتی وزارت ثقافت کے سیکریٹری وویک اگروال کے ایف اے ٹی ایف کی نائب صدارت سنبھالنے کے بعد اس باسی کڑھی میں پھر اُبال آرہا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروایا جائے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت کو اب پاکستان کو گرے لسٹ میں واپس لانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔لیکن کیا واقعی نی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے لیے مالی معاونت پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی نائب صدارت بھارت کے پاس جانے سے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے؟ تکلف برطرف،ایف اے ٹی ایف کے فیصلے اتفاقِ رائے سے ہوتے ہیں، نائب صدر اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 40 ارکان ہیں جس میں سے 38 ممالک اور دو عالمی تنظیمیں یعنی یورپیئن کمیشن اور گلف کوآپریشن کونسل شامل ہیں ۔چین ،جاپان ،ملائشیا ،سعودی عرب،ترک اور انڈونیشیا سمیت پاکستان کے کئی دوست ممالک اس کے ممبر ہیں ،امریکی صدر پاکستان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے ،سفارتکاری کے محاذ پر پاکستان اپنی دھاک بٹھا چکا ہے ،چنانچہ پاکستان کو پھر سے گرے لسٹ میں شامل کروانے کابھارتی پراپیگنڈا محض دیوانے کا خواب ہے

06/19/2026

Retired Air Marshal Jawad Ahmed Released

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Saint Paul?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

871 7th Street E
Saint Paul, MN
55106