Cyber Tech Law Firm

Cyber Tech Law Firm

Share

▪️Innovate ▪️Secure ▪️Thrive

25/06/2024

آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو سزا
آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 2سال قید امشقت کی سزا خواجہ عمیر علی نامی مجرم کو آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی مجرم کے خلاف سال 2022 میں سائبر کرائم راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی جناب وسیم انجم نے ملزم کو جموعی طور 2 سال قید بامشقت اور 50 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ کی سزا ہو گی ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر ملک سکندر زمان نے مقدمے کی پیروی کی جبکہ تفتیش سب انسپکٹر عثمان بشارت نے کی معزز عدالت نے سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو فیصلہ پہ عملدرآمد کے احکامات جاری کیے

ترجمان ایف آئی اے

25/06/2024

آن لائن قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز کی تشہیر میں ملوث خاتون کو سزا

قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر میں ملوث خاتون کو 6 ماہ قید کی سزا

شمائلہ نامی ملزم کو قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی

ملزمہ کے خلاف سال 2023 میں سائبر کرائم حیدرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ -1 حیدرآباد محترمہ عالیہ سحر قائم خانی نے ملزمہ کو 6 ماہ قید سنائی

ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل غضنفر علی بھٹو نے مقدمے کی پیروی کی جبکہ انسپکٹر سعید احمد مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے عدالت میں چالان جمع کروایا۔

ترجمان ایف آئی اے

Want your practice to be the top-listed Law Practice in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Dubai