Asia Tv
Entertainment, Informative,News Channel
27/02/2026
عمر اکمل نے اپنے اور بابر اعظم کے اعدادوشمار شیئر کردیے
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر نے اپنے اور بابر اعظم کے اسٹیٹس شیئر کیے
قومی کرکٹر عمر اکمل نے اپنے اور بابر اعظم کے اسٹیٹس شیئر کردیے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور بالخصوص بابر اعظم کے کئی سالوں سے آؤٹ آف فارم ہونے پر تنقید کی جارہی ہے۔ اب اس تنقید میں کرکٹر عمر اکمل بھی شامل ہوگئے ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر نے اپنے اور بابر اعظم کے اسٹیٹس شیئر کیے ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف 24 گیندوں پر 25 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے جبکہ عمر اکمل نے آسٹریلیا کے خلاف 24 گیندوں پر 94 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اب اگر انگلینڈ سے ہارے گا تو پاکستان، سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گا۔
اگر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی تو پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوجائے گا۔
پاکستان کو سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہوا جس کی وجہ سے گرین شرٹس کا 1 پوائنٹ ہے اور نیوزی لینڈ کے تین پوائنٹس ہیں۔
پاکستان نے اگر سری لنکا کو شکست دے دی تو تین پوائنٹس ہوجائیں گے اور نیوزی لینڈ انگلینڈ سے ہار گیا تو ان کے بھی تین پوائنٹس ہوں گے اور یوں پاکستان بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Dubai