Code Islam
ISLAM THE BEST RELIGION IN THE WORLD! All about Islam ❤️
اسلام تحمل و برداشت اور رواداری کا وہ نمونہ فراہم کرتا ہے جو دنیا کا کوئی معاشرہ فراہم نہیں کر سکتا.
قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے اہل ایمان کو یہاں تک حکم دیا ہے کہ غیر مسلموں کے جھوٹے معبودوں (بتوں) کو بھی گالیاں نہ دو.
ارشاد ہوتا ہے :
وَلاَ تَسُبُّوا الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اﷲِ فَيَسُبُّوا اﷲََ عَدْوًام بِغَيْرِ عِلْمٍ.
ترجمہ : اور (اے مسلمانو!) تم ان (جھوٹے معبودوں) کو گالی مت دو جنہیں یہ (مشرک لوگ) اللہ کے سوا پوجتے ہیں پھر وہ لوگ (بھی جواباً) جہالت کے باعث ظلم کرتے ہوئے اللہ کی شان میں دشنام طرازی کرنے لگیں گے.‘‘(الأنعام، 6: 108)
*خوب خوب دعائیں کیجیے*
۱-اے پروردگار میرے بچوں کواپنی پناہ میں رکھنا کیوں کہ میں انکو پناہ دینے میں توانائی نہیں رکھتی ۔
۲-اے پروردگار میرے بچوں کو ہر برائی ،شر اور نقصان سے محفوظ فرما۔
۳-اے میرے رب میرے بچوں کو ہر بیماری سے محفوظ فرما ۔
۴-اے اللّٰہ ! میری اولاد کے دل میں اپنی محبت ڈال دے ۔
۵-اے رب کریم میرے بچوں کو اپنے صالحین میں سے بنا دے ،اور ان کو دین و عبادت و اخلاق میں بہترین لوگوں میں شامل فرما اے اللّٰہ ! انکو اپنا فرمانبردار بنا !
۶-اے پروردگار میرے بچوں کو حلال کے ذریعے حرام سے روک دینا اور فضل و کرم الہی سے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرنا ۔
۷-اے رب رحیم جس طرح تو نے اپنی کتاب پاک کی قیامت تک حفاظت کرنی ہے اسی طرح میرے بچوں کو شیطان رجیم کے شر سےمحفوظ رکھنا ۔
۸-اے پروردگار وہ تمام بیماریاں جو روح و جسم کو نقصان پہنچاتی ہیں میرے بچوں کو ان سے محفوظ رکھنا
۹-اے رب رحمان و رحیم میں اپنے بچوں کو جو میرے جگر کا ٹکڑا ہیں تیرے سپرد کرتی ہوں ،جس وقت وہ میری نظروں سے اوجھل ہیں تیری نگاہ کے سامنے ہیں ،انہیں اس عظمت کے ساتھ محفوظ فرما
۱۰-اے اللّٰہ میں تیرے صمد نام کے ساتھ ، تیرے عظمت والے نام کیساتھ دعا کرتی ہوں کہ اے رب کریم میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما !
۱۱-اے اللّٰہ ! انکی عمر میں صحت و عافیت اور اپنی اطاعت و رضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے
۱۲-یا رب !انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما !
۱۳-اے اللّٰہ میرے بچوں کو میرے لئے خیر بنا دے !
۱۴-اے اللّٰہ ! میں اپنی اولاد کو تیری ضمانت و امانت میں دیتی ہوں، اے وہ عظیم ذات کہ جو أمانت کو ضائع نہیں کرتا،
۱۵-اے اللّٰہ ! میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے اپنی بچوں کی حفاظت کا سوال کرتی ہوں ۔
۱۶-اے اللّٰہ ! انکی حفاظت فرمائیے سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے !
۱۷-اے اللّٰہ! ان کی آنکھ کو نامحرم کے دیکھنے سے، ان کے دل کو نامحرم کی محبت میں مبتلا ہونے سے بچا لیجیئے !
۱۸-اے اللّٰہ! میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دے!
۱۹-اے اللّٰہ، میری اولاد کو نیک بخت بنا دے اور ان کو دو جہاں میں کامیابی اور بلند مقام عطا فرما !
یا رب ہمارے مرحومین کی مغفرت فرمانا انکے درجات بلند کرنا انکی قبروں کو روشن کرنا
یارب جو پریشان حال ہیں انکی پریشانیاں دور کرنا
یارب جو بچیاں گھروں میں بیٹھی ہیں انکے نصیب کھول دے انکے اچھے رشتہ عطا فرما..
یارب کریم یا رحمن بے اولادوں کو صحت عافیت والی ایمان والی اولاد نصیب فرما
یا رب جو قرض کی وجہ سے رزق کی تنگی کی وجہ سے پریشان ہیں انکے رزق کے ابواب کشادہ کردے انکے لیے رزق کے ابواب کشادہ فرمادے.
یارب کریم ہمارے ازواج کو ہمارے لیے ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنادینا ہمارے دل کا قرار بنادینا، یارحمن یا ودود یا کریم ہمیں ایک دوسرے کےلیے دین اور دنیا میں معاون بنادینا، یارحیم یا کریم یا رب یا رب ہمارے درمیان آپسی محبت اور رشتہ کو خوب خوب مضبوط کرنا.
یارب میرے شوہر اور میرے بچوں کے رزق کے ابواب ہمیشہ کشادہ رکھنا انہیں ہمیشہ دینے والوں میں شامل رکھنا انکے مال میں اولاد میں علم میں عمل میں ایمان میں اپنی رحمت سے خوب خوب برکتیں نازل کرنا.
یا رب یا رحمن ہمیں صلح رحمی کرنے والوں میں شامل رکھنا.
یا ارحم الراحمين یا اکرم الأكرمين يا رحمن يا والجلال والاكرام يا رب يا رب استجبنا يا رب ہم سے قبول فرما لے ہمارے اعمال ہماری کاوشیں اپنی رحمت سے ہمارے تمام اعمال قبول فرمالے... یارب یارب یارب یارحیم الہی یا کریم اللہ اپنے عرش کے سائے تلے ہمیں جگہ دینا جس وقت کوئی سایہ نہ ہوگا.... یا رب یارب یارحمن یا کریم یا رب💖
آمین یا رب العالمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Dubai