Umer In Europe
Explore all beautiful places and culture
Explore europe life in europe
30/12/2025
دو سال میں 5 ہزار ڈاکٹر، 11 ہزار انجینئرز اور 13 ہزار
اکاؤنٹنٹس بیرون ملک چلے گئے،
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BE&OE) کے مطابق، 2024 میں 7 لاکھ
27 ہزار 381 پاکستانیوں نے بیرون ملک ملازمت کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن کروائی۔ رپورٹ
2025 میں مزید تیزی اور صرف نومبر کے اختتام تک 6 لاکھ 87 ہزار 246 افراد بیرون ملک
جا چکے تھے۔
2026 میں داخل ہوتے ہوئے یہ کہ گزشتہ دو برسوں میں ملک چھوڑنے
والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی اگرچہ یہ تعداد بذات خود تشویشناک ہے، مگر
اس سے بھی زیادہ خطرناک اس ہجرت کی نوعیت میں آنے والی تبدیلی ہے۔ 2025 میں ہجرت کا
رجحان واضح طور پر اعلیٰ مہارت رکھنے والے پیشہ ور افراد کی جانب بڑھ گیا۔ گزشتہ 24 ماہ میں
پاکستان تقریباً 5 ہزار ڈاکٹر، 11 ہزار انجینئرز اور 13 ہزار اکاؤنٹنٹس سے محروم ہو چکا ہے۔ صحت کا
شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں شامل ہے۔ نرسوں کی ہجرت، جس میں 2011 سے
2024 کے درمیان تاریخی طور پر 2144 فیصد اضافہ ہوا، 2025 میں بھی تیزی سے بڑھتی رہی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Telephone
Website
Address
Sachsenplatz
Peshawar
1200