SA Development Pvt LTD
Archings, a Venture to Building Design and Construction. We prepare Building Plans, Estimation,Construction and Supervision with 3D visualization.
*تعلیم کے ساتھ تجارت؛ایک خوش نُما نعرہ*
آج کل ایک نعرہ بہت زور وشورکے ساتھ لگایا جاتا ہے کہ علماء تعلیم وتعلم کے ساتھ تجارت کا مشغلہ بھی اختیار کریں، بہ ظاہر یہ بہت سنہرا اور خوش نما نعرہ ہے؛ لیکن درحقیقت یہ ایک زہرآلود نعرہ ہے، تعلیم وتعلم کا بستر سمیٹنے والا نعرہ ہے؛کیوں کہ تجربے سے یہ بات ثابت ہے کہ جو لوگ تعلیم وتعلم کے ساتھ تجارت کا مشغلہ اختیار کرتے ہیں ان کے اندر دو باتوں میں سے کوئ ایک بات ضرور پائ جاتی ہے:
١- یا تو ایسے لوگ تعلیم ہی ترک کردیتے ہیں،اکثر وبیشتر تو یہی ہوتا ہے۔
٢- یاان کا علم سطحی رہ جاتا ہے، تحقیقی نہیں رہتا ہے ۔
اکثر وبیشتر مذکورہ دونوں باتوں میں سے ایک بات ضرور پائی جاتی ہے، تجربے سے یہ بات ثابت ہے، اور تجربہ بھی کسی چیز کا نام ہے، ہاں اتفاق اور نوادر تو ہرجگہ ہوسکتے ہیں، ہرکوئی امام ابوحنیفہ نہیں ہوسکتا، علماء اگر تجارت میں لگیں گے تو پھر تجارت ہی کے ہوکر رہ جائیں گے، تعلیم وتعلم کے لیے سو فی صد یک سوئی ضروری ہے۔
( استاذ محترم حضرت مولانا مفتی محمد سلمان منصورپوری - حفظہ اللہ ورعاہ - دوران درس "رسم المفتی" ١١/ربیع الثانی١٤٤٧ھج ساعتِ سوم بہ روز سنیچر)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Telephone
Website
Address
Dhaka