Dais Perdais

Dais Perdais

Share

جو دیس پردیس میں ہے __ وہ دیس پردیس میں ہے

29/05/2026

یونان: الیکسیس تسیپراس کی نئی جماعت دوسری بڑی سیاسی قوت بن گئی، سروے میں انکشاف
———————————
ایتھنز(دیس پردیس نیوز) یونان کے سابق وزیرِاعظم الیکسیس تسیپراس کی نئی سیاسی جماعت “یونانی لیفٹ الائنس (ELAS)” نے ملک کی اہم اپوزیشن جماعت پاسوک (PASOK) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ انکشاف ایک نئے عوامی سروے میں سامنے آیا ہے جو تسیپراس کی سیاسی واپسی کے اعلان کے بعد کیا گیا۔
سروے کے مطابق وزیرِاعظم کیریاکوس میتسوتاکس کی حکمران جماعت “نیو ڈیموکریسی” اب بھی 23.5 فیصد حمایت کے ساتھ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، تاہم اس کی عوامی مقبولیت ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم سطح پر برقرار ہے۔
رائے عامہ کے جائزے میں تسیپراس کی نئی جماعت ELAS کو 12.8 فیصد حمایت حاصل ہوئی، جبکہ سوشلسٹ جماعت PASOK صرف 10 فیصد ووٹ حاصل کر سکی۔ اسی دوران ریل حادثے کی متاثرہ خاندانوں کی نمائندہ ماریا کاریستیانو کی نئی جماعت “ہوپ فار ڈیموکریسی” 9.5 فیصد حمایت کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔
سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ تسیپراس کی سابق جماعت SYRIZA شدید زوال کا شکار ہے اور صرف 1.5 فیصد حمایت کے ساتھ پارلیمان میں داخلے کے لیے درکار 3 فیصد حد بھی عبور نہیں کر پا رہی۔
رائے شماری میں جب عوام سے پوچھا گیا کہ آئندہ 2027 کے انتخابات میں وزیرِاعظم میتسوتاکس کا سب سے مضبوط سیاسی حریف کون ہو سکتا ہے تو 25 فیصد افراد نے الیکسیس تسیپراس کا نام لیا، جبکہ 15 فیصد نے پاسوک کے رہنما نیکوس آندرو لاکیس اور 7 فیصد نے ماریا کاریستیانو کی حمایت کی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق تسیپراس کی نئی جماعت بائیں بازو اور مرکزِ بائیں کی منتشر سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ ماریا کاریستیانو کی جماعت حکومت مخالف اور روایتی سیاسی نظام سے نالاں ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔
یہ سروے ALCO ادارے نے 26 سے 28 مئی کے دوران ایک ہزار افراد سے ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے کیا، جس میں غلطی کا امکان 3.1 فیصد بتایا گیا ہے۔
(فوٹو بشکریہ ای کا تھیے میرینی)

28/05/2026

تھیسلونیکی ؛پاکستانی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہموطن قاتل نکلا
———-/—————-/———
تھیسلونیکی (دیس پردیس نیوز)شمالی یونان میں چار سال قبل سمندر سے ملنے والی ایک پاکستانی شہری کی سر اور ٹانگوں سے محروم لاش کے مقدمے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 35 سالہ ملزم، جو خود بھی پاکستانی شہری ہے، پر شبہ ہے کہ وہ اس قتل میں ملوث چار پاکستانی افراد میں شامل تھا۔ قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
24 سالہ مقتول کی مسخ شدہ لاش جون 2020 میں تھیسالونیکی کے قریب ہالاسترا اور کالوہوری کے درمیان سمندر سے ملی تھی۔ لاش کی شناخت میں حکام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بعد ازاں بازو اور ہاتھ محفوظ ہونے کی وجہ سے فنگر پرنٹس کے ذریعے مقتول کی شناخت ممکن بنائی گئی۔
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ دیگر مشتبہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

26/05/2026
24/05/2026

یونان میں کم عمر بچوں پر الیکٹرک اسکوٹر کے استعمال پر پابندی کی تیاری
—————————-
ایتھنز(دیس پردیس نیوز)یونان کے وزیر برائے ڈیجیٹل گورننس دیمتریس پاپاسترگیو نے کہا ہے کہ کم عمر بچوں کے الیکٹرک اسکوٹر استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جبکہ اس مقصد کے لیے “Kids Wallet” ایپ استعمال کی جائے گی۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے بتایا کہ جعلی ڈیجیٹل شناختی کارڈز اب قابل قبول نہیں ہوں گے، کیونکہ بعض شکایات موصول ہوئی تھیں کہ نابالغ بچے جعلی آئی ڈیز استعمال کرکے الیکٹرک اسکوٹر حاصل کر لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ Kids Wallet ایپ کے ذریعے عمر کی تصدیق کی جائے گی، اور یہ نظام فی الحال ایسا ہے جسے آسانی سے دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔
وزیر کے مطابق یہی سسٹم سوشل میڈیا، الکحل اور تمباکو مصنوعات کی فروخت میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے، اور اب اسے الیکٹرک اسکوٹرز پر بھی لاگو کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکوٹر استعمال کرنے والے صارفین کو عمر کی تصدیق کے لیے اسکین مکمل کرنا ہوگا، اور اگر مقررہ عمر پوری نہ ہوئی تو اسکوٹر ان لاک نہیں ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق یہ نیا قانون یکم جنوری 2027 سے نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Westwinds
Lahore