Dir.com
اپنا درد اپنے رب سے بانٹ کرو
پھر درد جانے دوا جانے اور خدا جانے
07/06/2026
دیر بالا۔۔۔
نہاگ درہ میں کارپاٹ اور سیڑھی کے درمیان جاری جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان محمد اسرار ولد یار بادشاہ، ساکن سیڑھئی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پشاور کے LRH ہسپتال میں انتقال کر گیا۔
مرحوم کی میت آبائی گاؤں نھاگدرہ سیڑھی لائی جا رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
دیر بالا کی خوبصورت وادی نہاگ درہ اور اس کا بلند و بالا مقام "ڈنڈوں ٹاپ" اپنی مسحور کن خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کی جنت کہلاتا ہے۔ یہاں کے گھنے جنگلات، ٹھنڈی ہوائیں اور بادلوں ہر آنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔
تاہم، اس خوبصورت مقام تک پہنچنے کا راستہ سیاحوں کے لیے کسی کٹھن آزمائش سے کم نہیں ہے۔ خراب، کچی اور پتھریلی سڑک نے یہاں کے سفر کو انتہائی دشوار گزار بنا دیا ہے۔
سیاحوں سے گفتگو اور ان کے شکوے
ڈنڈوں ٹاپ پر موجود سیاحوں نے جہاں یہاں کے حسن کی تعریف کی، وہیں سڑک کی حالت پر شدید مایوسی کا اظہار بھی کیا:
سیاحوں کا کہنا تھا: "ڈنڈوں ٹاپ کا نظارہ لاجواب ہے، لیکن یہاں تک پہنچنے والی سڑک اتنی ناگفتہ بہ ہے کہ گاڑی چلانا عذاب بن جاتا ہے۔ خراب راستے کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے اور حادثات کا خطرہ بھی لگا رہتا ہے۔"
سفر کی تھکن اور جھٹکوں کی وجہ سے طبیعت خراب ہو جاتے ہے۔ اتنے بڑے سیاحتی مقام کے لیے ایسی سڑک حکومت کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔"
سیاحوں کی اپیل: اگر حکومتِ خیبر پختونخوا اور مقامی انتظامیہ نہاگ درہ سے ڈنڈوں ٹاپ تک کی سڑک کو پکا اور محفوظ بنا دے، تو نہ صرف سیاحوں کو سہولت ہوگی بلکہ علاقے میں سیاحت اور مقامی روزگار کو بھی زبردست فروغ ملے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
London
DA163HE