Anjuman e Adab Ganderbal
You can watch informative and interesting videos on this Page
please #Like this Page
06/06/2025
ادبی فضا میں "پردہ" کی معنویت پر دلکش گفتگو
انجمنِ ادب گاندربل کی نشستِ دوم — قسط نمبر 202 آن لائن کامیابی سے مکمل
ادب کی محفلیں ہمیشہ تہذیبی جمال اور فکری اُفق کو وسعت دیتی ہیں، اور اسی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے انجمنِ ادب گاندربل کا منفرد آن لائن سلسلہ "سون لفظ تہ تہند خیال" کی قسط نمبر 202 کی دوسری نشست بعنوان "پردٕ/پردہ" بروز جمعرات شب 9:00 بجے نہایت وقار و ادب کے ساتھ منعقد ہوئی۔
یہ نشست علمی و فکری گہرائیوں سے مزین رہی، جس کی صدارت ممتاز ادیب اور شاعر جناب اسماعیل آشنا صاحب نے کی۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب شیخ غلام محمد صاحب کی موجودگی نے محفل کو وقار بخشا، جب کہ معروف شاعر جناب یاسین دریگامی صاحب بطور مہمانِ ذی وقار شریکِ محفل رہے۔
نظامت کے فرائض اپنے خاص انداز میں محترمہ ارشادہ بانو صاحبہ نے نبھائے، جب کہ محترمہ شایستہ مبارک بخاری صاحبہ نے پسِ پردہ تکنیکی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں۔
پروگرام کا آغاز انجمن کے صدر جناب اظہر نزیر صاحب کے پُراثر خطبۂ استقبالیہ سے ہوا، جس میں انھوں نے "پردہ" کے لغوی و فکری پہلوؤں کو مختصر مگر جامع انداز میں اُجاگر کیا۔ اختتامی کلمات اور تحریکِ شکرانہ کی ادائیگی جناب محمد عارف کمہار صاحب نے خلوص دل سے کی۔
پروگرام کی مجموعی نگرانی جناب شاد رمضان صاحب (چیف ایڈوائزر) اور جناب واجد حسن چھترگلی صاحب (جنرل سیکرٹری) نے کی، جب کہ جناب اطہر منیگامی صاحب (سرپرستِ اعلیٰ)، جناب شیخ بشیر صاحب (چیف کارسپانڈنٹ) اور جناب جمشید عارف شاہ صاحب (پبلسٹی سیکرٹری) نے تمام تر انتظامات کو باریک بینی سے پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔
تکنیکی معاونین کی حیثیت سے جناب شیخ مطلوب صاحب اور جناب غنی نظام پوری صاحب نے پسِ منظر میں مثالی خدمات انجام دیں۔
نشست میں "پردٕ/پردہ" کے موضوع پر کہنہ مشق شعراء نے اپنے خیالات اور اشعار سے سامعین کو فکری و جمالیاتی سطح پر محظوظ کیا۔ شرکت کرنے والے شعرا میں سے
محترمہ پاکیزہ حناء ۔ مختار احمد قریشی ۔ گل محمد جان ۔ گل تنویر ۔ غلام احمد شوقین ۔ ایاز شکیل گاندربلی۔ عشرت گل ۔ عبدالمجید شہباز وانی گامی ۔ شاہ زبیر و جناب میر بشیر احمد وانگتی صاحب قابلِ ذکر ہے
اس موقع پر ایک اہم نکتہ یہ بھی اُجاگر ہوا کہ جہاں آج کا انسان آن لائن سہولیات کے زیرِ اثر کتابوں سے دور ہوتا جا رہا ہے، وہاں شاعر ہی ایک زندہ کتاب کی صورت ہمارے ذہن و دل کو جھنجھوڑتا ہے، شعور جگاتا ہے اور تہذیبی اقدار کو زندہ رکھتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Ganderbal
177006