Sayed Meesam Abbas Rizvi
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sayed Meesam Abbas Rizvi, Media, Lucknow.
01/11/2024
بزم انوار سخن ،موانہ میرٹھ ،یوپی،انڈیا
مصرع برائے سلام
فاطمہ جب بال کھولے گی خدا کے سامنے
صاحب مصرع :میر انیس اعلی اللہ مقامہ
یہ حقیقت ہے ہر اک اہل عزا کے سامنے
توڑتی ہے ہر بلا دم کربلا کے سامنے
آیا ہے رضوان جنت روٹیوں کے واسطے
ہاتھ پھیلائے کھڑا ہے فاطمہ کے سامنے
اپنا سر کٹوادیا سجدہ میں سرور نے مگر
سر جھکایا ہی نہیں جورو جفا کے سامنے
صرف آنکھوں کے اشارے سے مرئے کچھ نامراد
آگیا جو بھی نظر شاہ وفا کے سامنے
نعرے تکبیر کہ کر کاٹتے ہیں جو گلا
جائیں گے کس منہ سے آخر وہ خدا کے سامنے
اور کیا ہوگی بھلا اب فتح سرور کی دلیل
آگئے ہیں رن میں اصغر حرملہ کے سامنے
ہم عزاداروں کا رُتبہ دیکھنا تم حشر میں
لائے گا رضوان خد جنت سجا کے سامنے
ایک تو ماں بن نا پائیں،ایک ہے ماں، باپ کی
کیا تقابل عائشہ کا فاطمہ کے سامنے
ہم عزادار حسین ابن علی ہیں جان لو
ہاتھ خالی ہم نا جائیں گے خدا کے سامنے
ذکر زہرا کرتے کرتے موت آجائے مجھے
سرخرو ہو جاوں تاکہ مصطفیٰ کے سامنے
ہے پشیماں اپنی ہی تقدیر پر نہر فرات
رہ گئ پیاسی سکینہ علقمہ کے سامنے
پیٹ کے سر اپنا روئے گے سبھی اہل عزا
فاطمہ جب بال کھولے گی خدا کے سامنے
کرنا پاؤ گے جدا اک پل کو احمد سے کبھی
لاکھ دولت لاکے رکھ دو مرتضیٰ کے سامنے
داغ ماتم داغ سجدہ نور دینگے حشر میں
جائیں گے اس طرح میثم ہم خدا کے سامنے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Lucknow