Al Qamar Official
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Qamar Official, Photography Videography, Lucknow.
28/05/2026
15/05/2026
جمعیۃ علماء ضلع اناؤ اصلاحِ معاشرہ کے زیرِ نگرانی منعقد ہونے والی یہ فقہی نشست ایک نہایت قابلِ ستائش اور مفید کوشش ہے۔ خصوصاً جناب مفتی محمد جنید صاحب کی علمی و دینی خدمات اور ایسے اہم موضوعات پر اہلِ علم کو یکجا کرنے کی کاوش قابلِ مبارکباد ہے۔ “مسائلِ قربانی” پر یہ مذاکرہ یقیناً علمی و عملی رہنمائی کا مؤثر ذریعہ بنے گا۔ اللہ تعالیٰ مفتی صاحب اور تمام منتظمین کی کوششوں کو قبول فرمائے اور اس نشست کو دین و ملت کے لیے نافع بنائے۔ آمین
✍️ انس قمر ندوی
08/03/2026
7/ مارچ بانگرمئو
مسجد حضرت شیخ اولیاء بانگرمئو میں قرآنِ پاک کا دور حافظ امن نے مکمل کیا!
بانگرمئو: مسجد حضرت شیخ اولیاء بانگرمئو میں گزشتہ شب ایک بابرکت اور روح پرور محفل کا انعقاد ہوا جہاں حافظ امن نے قرآنِ پاک کا دور مکمل کیا۔ اس مبارک موقع پر مسجد میں ایک دعائیہ مجلس بھی منعقد کی گئی جس میں علاقہ کے معززین اور مصلیانِ مسجد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا انس قمر ندوی نے قرآنِ کریم کی عظمت اور اس کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآنِ مجید اللہ تعالیٰ کی وہ مقدس کتاب ہے جو انسانیت کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے پُرفتن دور میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ مسلمان اپنا رشتہ قرآن سے مضبوط کریں، اس کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس کے مفہوم کو سمجھیں اور اس کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں شامل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآنِ کریم ہمیں سچائی، دیانت داری، عدل و انصاف اور باہمی محبت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اور اگر ہم اس کے پیغام کو اپنی زندگی میں نافذ کریں تو معاشرے میں امن، سکون اور اخوت کو فروغ مل سکتا ہے۔
مولانا انس قمر ندوی نے اس موقع پر حافظ امن کو قرآنِ پاک کا دور مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ایک عظیم سعادت ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں کو بھی قرآنِ کریم کی تعلیم اور اس کی تلاوت کی طرف خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔
اس موقع پر حافظ محمد فیروز خان (نائب قاضی شہر بانگرمئو) ماسٹر عبدالمعبود صاحب (خازن مسجدہذا) حاجی منا گنج والے، عادل احمد، عارف انصاری، ضیاء الرحمن انصاری، چاند خان، ماسٹر عبدالمحمود، جاوید خان، محمد جنید خان، کلو ٹائر والے، سابق چیئرمین اظہار خان گڈا، سینئر صحافی ضمیر احمد اور منارے پردھان سمیت دیگر معززین اور مصلیانِ مسجد کثیر تعداد میں موجود تھے۔
مجلس کا اختتام مولانا انس قمر ندوی کی دعا پر ہوا جس میں ملک و ملت کی سلامتی، علاقے میں امن و خوشحالی اور امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
Reel 2025 | at Nadwa Library | AL QAMAR OFFICIAL
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lucknow