PTI Poonch Division
Pakistan Tehreek-e-Insaf is a centrist and populist Pakistani political party and the current ruling party of Pakistan.
#PTILA18
#PTIPOONCH
02/01/2023
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی وزیر صحت نثار انصر ابدالی کی عیادت کرنے انکی رہائش گاہ آمد
وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیر صحت کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ، انکی صحت بارے دریافت کیا اور انکی جلد مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی، وزیر ایس ڈی ایم اے چوہدری اکبر ابراہیم سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما موجود تھے
01/01/2023
سال 2022: ”بیک وقت بہترین اور بدترین تھا“ ذاتی مفاد میں گُندھی ایک سازش کے ذریعے بہترین معاشی کارکردگی دکھانے والی حکومت کو ہٹایا گیا اور پاکستان کومجرموں کے ایک گروہ کے حوالےکر دیا گیا۔ اس گروہ نے معیشت زمیں بوس کی، خود کو NRO-2 دیا اور نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے تمام وائیٹ کالر کریمینلز کیلئے لوٹ مار کے دروازے کھول دیے۔ یہ سال بہترین یوں تھا کہ اسی دوران میں نے اہلِ پاکستان کو ایک قوم کےسانچےمیں ڈھلتے دیکھا۔ الیکشن کمیشن اور مقتدرہ کی مکمل پشت پناہی سے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے یکجا ہو کر تحریک انصاف کیخلاف صف آراء ہونے کے باوجود تحریک انصاف غیر معمولی عوامی تائید و حمایت سے 75% ضمنی انتخابات میں فتحیاب رہی اور اس نےخود کوصحیح معنوں میں ایک قومی جماعت کےطور پر منظم کیا۔آجکل قومی منظرنامے پر، خصوصاً دیوالیہ پن کے امکانات کے باعث چھائی مایوسی کے باوجود میرا رب العزت پر ایمان اور اپنی قوم پر اعتماد ہے کہ تحریک انصاف بلاشبہ 2023 میں انتخاب کے ذریعے ایک مضبوط حکومت قائم کرے گی اور پاکستان کو بحرانوں کی اس دلدل، جس میں امپورٹڈ سرکار اور اسکے سرپرستوں نے ملک کو دھکیلا ہے، سے نجات دلوانے کیلئے ٹھوس ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کروائے گی۔
01/01/2023
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا نئے سال 2023 کے آغاز پر قوم سے براہِ راست خطاب
وزیراعظم آزاد کشمیر نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نئے سال میں ریاست آزاد جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی، کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا
اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی بھی موجود تھے
31/12/2022
مظفرآباد: وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات چوہدری رفیق نئیر اور وزیر تعلیم سکولز و ٹیوٹا دیوان علی چغتائی کی ملاقات
ملاقات میں حکومتی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
30/12/2022
پنجاب کی سینئیر سیاسی قیادت کی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Abbaspur
Poonch
12200