Mik News
پیج کی ہر خبر سے با خبر رہنے کے لئے ہمارے پیج کو لائک کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شئير کریں- ایم۔آئی۔کے نیوز ہر خبر میں آپ کے ساتھ
ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے علاقے لسانہ کے بچیانوالی سے بٹنگی تک تقریباً 3 کلومیٹر طویل پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (PMGSY) کے تحت تعمیر شدہ سڑک اس وقت انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔ جگہ جگہ گہرے گڑھے، ٹوٹی ہوئی سطح اور ناقص حالت کے باعث روزانہ سفر کرنے والے عوام، طلبہ، مریضوں اور گاڑی مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
04/07/2026
تحصیل منڈی کے علاقے لوئیل بیلہ کے قریب آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دو افراد لوہل بیلہ کے قریب دریا میں ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر پرویز احمد خان کی ہدایت پر بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر ریاض جان نے فوری طور پر طبی امدادی ٹیم اور ایمبولینس جائے وقوعہ روانہ کی۔
ریسکیو کے بعد دونوں متاثرین کو فوری طور پر ہسپتال منڈی منتقل کیا گیا۔ تاہم 12 سالہ مہک ممتاز دختر ممتاز احمد، ساکن لوئیل بیلہ کو ڈاکٹروں نے تمام تر کوششوں کے باوجود مردہ قرار دیا۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت پولیس کے حوالے کر دی گئی۔
دوسرے متاثرہ شہزاد احمد ولد عالم دین، عمر 20 سال، ساکن لورن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد حالت مستحکم کی گئی اور مزید علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عوام، بالخصوص بچوں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ مون سون کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی مقامات کے قریب انتہائی احتیاط برتیں تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ صحت پونچھ ہر ہنگامی صورتحال میں بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح مستعد ہے، اور شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری طور پر قریبی طبی مرکز یا کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Poonch
185101